کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

وزیراعظم عمران خا ن کی ہدایت پر ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالہ سے پروگرام ہوئے تا ہم مرکزی پروگرام ڈی چوک اسلام آباد میں ہوا جہاں وفاقی کابینہ، اراکین پارلیمنٹ سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں ڈی چوک پر ریلی میں وزیر دفاع سمیت کابینہ کے اراکین، ارکان پارلیمنٹ، وکلائ، طلباءاور سرکاری ملازمین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاءنے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی ریلی ڈی چوک سے شروع ہوکر پارلیمنٹ ہاﺅس کے سامنے اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابراعوان، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی، قومی اسمبلی میں چیف وہپ عامر ڈوگر، پارلیمانی سیکرٹریز شوذب کنول، جویریہ ظفر آہیر اور سابق صوبائی وزیر علیم خان سمیت ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔ ریلی میں بڑی تعداد میں مختلف وزارتوں، اداروں اور محکموں … کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج پڑھنا جاری رکھیں