کشمیریوں سے یکجہتی کا آغاز کیسے ہو گا؟ فردوس عاشق اعوان نے بتا دیا

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کرتے ہوئے قومی جذبات پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔

 

مبشر لقمان نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی لیے اہل لاہور کو کال دے دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر ہر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ انتہا پسند مودی دنیا کے امن کو تباہ کر رہا ہے۔نفرت، ظلم اور جبر کی آلودگی پھیلا کر انسانی زندگی اور بقائے باہمی کے ماحول کو برباد کرنا چاہتا ہے۔کشمیر میں ظلم و بربریت انسانی تاریخ میں ایک بدقسمت باب کا اضافہ ہے۔

کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے عوام باہر نکلیں، وزیراعلی پنجاب

ایک اور ٹویٹ میں‌ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کل پوری قوم ظالم کے خلاف اور مظلوموں کے حق میں گھروں سے باہر نکلے گی۔کشمیریوں سے یکجہتی کا آغاز پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانوں سے ہوگا۔ عمران خان مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کرتے ہوئے قومی جذبات پوری دنیا تک پہنچائیں گے۔

کشمیر میں جنازوں پر بھی پابندی، گھروں میں قید کشمیری بے بسی کی تصویربنے ہوئے ہیں

ملک بھر میں کل جمعہ کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جائے گا، جمعہ 30 اگست کو ملک بھر میں دن 12 سے ساڑھے 12 بجے تک ٹریفک روک دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان پی ایم سیکریٹریٹ کے سامنے اجتماع کی قیادت کریں گے، تمام اضلاع میں بھارتی مظالم کیخلاف کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا جائے گا،

Comments are closed.