کشمیریوں کی آواز دنیا کے کونے کونے تک پہنچائیں گے،مراد سعید

0
28

کشمیریوں کی آواز دنیا کے کونے کونے تک پہنچائیں گے،مراد سعید
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ 5اگست کو مودی کے یکطرفہ اقدام کوایک سال مکمل ہوجائےگا،5اگست کی مناسبت سے ڈاک ٹکٹ پوری دنیا میں جائے گا،

مراد سعید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے جس اندازمیں کشمیرکا مسئلہ لڑا اس کی مثال نہیں ملتی ،وزیراعظم کے اقدامات کے باعث دنیا میں مسئلہ کشمیر دوبارہ اجاگر ہوا،عالمی اداروں نے بھی بھارتی اقدامات پر تنقید کی،

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ ٹکٹ میں زنجیر سے مراد پوری دنیا کو کشمیر سے کاٹنا ہے،خصوصی ڈاک ٹکٹ میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم اجاگر کیے گئے ہیں،ڈاک ٹکٹ میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی عکاسی کرتا ہے،پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے،شہید کشمیریوں کو سبز ہلالی پرچم میں دفنایا جاتا ہے،کشمیریوں کا ایک ہی نعرہ ہے ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے،عز م کرتے ہیں کشمیر بنے گا پاکستان،کشمیر کی آزادی تک یہ جنگ جاری رہے گی،

مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود کہا میں کشمیر کا سفیر بنوں گا،وزیراعظم نے یو این جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر پر آواز اٹھائی،سلامتی کونسل میں 2بار مسئلہ کشمیر پر بات ہونا ہماری کامیابی ہے،کشمیریوں کی آواز دنیا کے کونے کونے تک پہنچائیں گے،

کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو ایک برس مکمل ہونے پروزارت پوسٹل سروس کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

 

Leave a reply