مقبوضہ وادی میں کشمیری پانی کوترس گئے

0
73

جموں:مقبوضہ وادی میں کشمیری پانی کوترس گئے،اطلاعات کے مطابق مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کےلیے پانی کی دستیابی ایک شدید مسئلہ بن گیا ہے ،،اطلاعات یہ بھی ہیں‌ کہ لوگوں کا قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسوں کے خلاف احتجاج

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں لوگوں نے قابض بھارتی انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے گڈخانہ بنپات میں لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین جن میں بڑی تعدادمیں خواتین اور بچے تھے نے سڑک پر احتجاجی دھرنا دیا ۔

مظاہرین نے کہا کہ انہیں پینے کا پانی دستیاب نہیں جس کی وجہ سے وہ سخت مشکلات کا شکار ہیں اور انہیں پانی کے حصول کیلئے میلوں دور جاناپڑتا ہے۔لوگوں نے کہا کہ انہوں نے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف پہلے بھی کئی بار احتجاج کیا لیکن انتظامیہ نے مسئلے کے حل کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ مزید کسی تاخیر کے ان کا مسئلے حل کریں۔

Leave a reply