کشمور : بڑھتی ہوئی بدامنی، اغوا و چوری کی وارداتوں کے خلاف عوامی ورکرز پارٹی کا احتجاج

کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیار اعوان )کشمور ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، اغوا و چوری کی وارداتوں کے خلاف عوامی ورکرز پارٹی کا احتجاجی ریلی و مظاہرہ، مظاہرین نے بینرز اٹھارکھے تھے جن پربڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف نعرے درج تھے،مظاہرین کی امن کی بحالی کے لئے شدید نعرے بازی، مظاہرے میں خواتین کی بھی شرکت، کشمور میں امن امان کی بحالی کے لئے بہتر اقدامات اٹھائے جائیں
تفصیلات کے مطابق کشمور ضلع بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی، اغوا و چوری کی وارداتوں کے خلاف عوامی ورکرز پارٹی کی احتجاجی ریلی و مظاہرہ، مظاہرین نے عبدلحمید کھوسو، فقیر زمان دایو ودیگر کی سربراہی میں ریلی نکالی، ریلی کے شرکاء نے بینرز و پارٹی کے جھنڈے اٹھارکھے تھے، مظاہرین کی امن کی بحالی کے لئے شدید نعرے بازی، ریلی شہر کے مختلف رستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی،مقررین کا کہنا تھا کہ کشمو رضلع بدامنی کی وجہ سے ملک بھر میں بدنام ہوگیا ہے، کشمو رضلع بھر میں آئے روز اغوا ہوجاتے ہیں، کشمور میں ہی سے کھوسہ برادری سے تعلق رکھنے والی خاتوں و بچی کو ڈاکو دن دیہاڑے اسلحے زور پر اٹھاکرلے جاتے ہیں کشمور پولیس مکمل طور پر خاموش ہے، کشمور ضلع بھرکے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، دن ڈھلتے ہی گھر سے نکلنے سے ڈرتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمور کی عوام کو نئے آنے والے ایس ایس پی عرفان سموں سے کافی امیدیں وابستہ تھیں کہ امن کی بحالی کے لئے بہترین اقدام اٹھائیں گئے انھوں نے بھی مایوس کیا ہے، انھوں نے مطالبہ کیاکہ ہمیں نئے یاپرانے چہرے کی نہیں امن کی ضرورت ہے کشمور ضلع بھر میں امن بحال کیا جائے،

Leave a reply