کشتیوں سے 1500 کلو حشیش اور 143 کلو کرسٹل آئس برآمد

0
30
ANF

دو کشتیوں سے 1500 کلو حشیش اور 143 کلو کرسٹل آئس برآمد

پاک بحریہ نے سمندر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ارب روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر سمندر میں انسداد منشیات آپریشن کیا، اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دوکشتیوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آپریشن کے دوران دو کشتیوں سے 15 سو کلو گرام حشیش اور 143 کلو گرام کرسٹل آئس برآمد کرکے ضبط کرلی گئی، قبضے میں لی گئی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریباً دو ارب روپے ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی والدہ 100 برس کی عمر میں چل بسیں
لاہور انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمت بڑھانے کی اجازت دینے سے انکار
2022 نئے جیو پولیٹیکل دور کا آغازثابت ہوا، چین امریکہ کیلئے سب سے بڑاخطرہ
کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے
ترجمان نے کامیاب آپریشن کو پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے پاک بحریہ کی جانب سے غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی کے نجی کوریئر سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی تھی جبکہ  انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، کراچی میں واقع نجی کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانیوالے پارسل سے 3 کلو 350 گرام آئس برآمد کرلی گئی، ملزمان نے آئس کو بائیک لیدر جیکٹس میں چھپایا گیا تھا۔

Leave a reply