قصور: تھانہ بی ڈویژن پولیس کی بڑی کارروائی،اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

قصور(باغی ٹی وی ،بیوروچیف غنی محمود) تھانہ بی ڈویژن پولیس کی بڑی کارروائی،اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

تفصیل کے مطابققصور: تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ایس ایچ او ملک جبار کی سربراہی میں رکن پورہ بائی پاس کے قریب ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑ لی۔

پولیس نے خصوصی ناکہ بندی کے دوران ایک بلا نمبری سوزوکی سوفٹ گاڑی کی تلاشی لی، جس سے 85 پسٹل 30 بور، 26 پسٹل 9 ایم ایم، 7 رائفل 223 بور، 19 ریپیٹر، 9 بندوقیں، سینکڑوں میگزین اور 2400 ایس ایم جی کلاشنکوف کی گولیاں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق، اسلحہ شہر قصور میں سپلائی کرنے کی خفیہ اطلاع پر یہ ناکہ بندی کی گئی تھی۔ گرفتار ملزم کی شناخت طاہر نعیم ولد محمد نعیم، سکنہ رڈا گجرانوالہ کے طور پر ہوئی ہے، جو اسلحے کا کوئی قانونی لائسنس یا اجازت نامہ پیش کرنے میں ناکام رہا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے جوڈیشل حوالات منتقل کر دیا ہے۔ اس کامیاب کارروائی کو علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کی ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.