قصورشہر اور گردونواح سے موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ نا رک سکا،امتحانی مرکز کے باہر سے طالب علم کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی
تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نا تھم سکا جس کے باعث لوگ اپنی قیمتوں موٹر سائیکلوں سے محروم ہو رہے ہیں،مہنگائی کے اس دور میں موٹر سائیکل لینا کسی عذاب سے کم نہیں،گزشتہ روز مورخہ 21/5/25 تقریباً 4:15 دوپہر کو قصور تھانہ راجہ جنگ کی حدود موضع راجہ جنگ میں میٹرک کے امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بوائز موضع راجہ جنگ کے باہر سے طالب علم محمد افضل ولد عبدالغفار قوم انصاری سکنہ اوراڑہ کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی،طالب علم میٹرک کیمسٹری کے پریکٹیکل کے امتحان کے سلسلے میں امتحانی مرکز میں گیا اور موٹر سائیکل پارکنگ کیلئے مخصوص جگہ پر کھڑی کرکے تالہ لگا دیا تاہم جب واپس آیا تو موٹر سائیکل موجود نا تھی جسے نامعلوم چور لے اڑے
طالب علم نے ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ،ڈی پی او قصور سے موٹر سائیکل برآمد کرنے کی استدعا کی ہے
واضع رہے کہ عرصہ دراز سے قصور شہر اور گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہیں