مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف چمک اٹھا، بلدیہ ورکس کی جانب سے صفائی مہم زور و شور سے جاری

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان) اوچ شریف کے...

فالس فلیگ آپریشن،بھارتی مکاریوں کی طویل فہرست

بھارت کی جانب سے عالمی سطح پر پاکستان کو...

نومئی ،ریڈیو حملہ کیس، ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم

پشاور: انسداد دہشتگردی عدالت پشاور نے 9 مئی...

قصور:محبت کا خونی انجام، پسند کی شادی کرنے والا نوجوان عدالت کے باہر قتل

قصور،باغی ٹی وی (ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نویدسندھو)محبت کا خونی انجام، پسند کی شادی کرنے والا نوجوان عدالت کے باہر قتل

تفصیلات کے مطابق قصور میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو عدالت کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ قصور کی مقامی عدالت کے باہر پیش آیا، جس نے ایک بار پھر پسند کی شادی کے تنازعات میں تشدد کی انتہا کو بے نقاب کر دیا۔

مقتول نوجوان کی شناخت وقاص کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق نواحی گاؤں روشن بھیلا سے تھا۔ وقاص نے اپنی پسند کی لڑکی سے شادی کی تھی، جس پر لڑکی کے گھر والے سخت ناراض تھے۔ اس شادی کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے وقاص کے خلاف اغوا کا مقدمہ تھانہ شیخم میں درج کرایا تھا۔

گذشتہ روز جب وقاص عدالت میں پیش ہوا تو لڑکی نے اپنے شوہر کے حق میں بیان دیا۔ اس بیان پر لڑکی کا بھائی عمران مشتعل ہو گیا اور اس نے عدالت کے دروازے پر وقاص پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں وقاص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

اس واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ لوگوں نے عدالت کے باہر اس طرح کے سفاکانہ قتل پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

ڈی پی او عیسیٰ خاں سکھیرا کے مطابق ملزم عمران کی گرفتاری کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں