قصور
قصور میں پولیس کا کامیاب سرچ آپریشن، 12 ملزمان گرفتار، منشیات، پتنگیں اور غیرقانونی سامان برآمد
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس قصور نے ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں منظم اور مؤثر سرچ آپریشن کیا جس کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی
سرچ آپریشن کی قیادت ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی نے کی جب کہ آپریشن میں ایس ایچ او اے ڈویژن اور بی ڈویژن اور پولیس نفری نے حصہ لیا
کارروائی کے دوران 12 ملزمان کو مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا جبکہ
8 بدنام زمانہ منشیات فروشوںسے 165 لیٹر شراب اور ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔
پتنگیں سپلائی کرنے والے ایک گروہ کو بھی پکڑا گیا جن کے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈور برآمد ہوئی
19 گھروں کی تلاشی لی گئی اور 33 مشتبہ افراد سے موقع پر پوچھ گچھ کی گئی
پولیس ترجمان کے مطابق اس سرچ آپریشن کا مقصد سنگین جرائم میں ملوث افراد کی گرفتاری، منشیات و غیر قانونی سرگرمیوں کا خاتمہ، اور عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرنا ہے
ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قصور کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے سرچ آپریشنز کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا








