قصور پولیس کا نجی ٹارچر سیل دہشت کی علامت

0
25

قصور، بے دستور ڈاکوؤں بےلگام پولیس ناکام وارداتیں عروج پر شہری پریشان۔منڈی عثمان والا پولیس ملزمان کو پکڑنے کی بجائے سادہ لوح شہریوں پر چڑھ دوڑی,قصور منڈی عثمان والا پولیس نے پرائیویٹ ٹارچر سیل قائم کیا ہوا ہے جہاں بے گناہ لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ذرائع کے مطابق ریاست ٹڈھی نامی اے ایس آئی، ریاض اور دو کس اہلکاروں نے گزشتہ روز نواحی گاؤں پیال خورد سے تقریبا رات نو بجے ایک چائے اور سنوکر والی دوکان سے دو نوجوان گرفتار کیے جن میں ایک ہدایت نامی جبکہ دوسرے کا نام شہباز بتایا جاتا ہے ہدایت کو مزاحمت کرنے پر وہاں چھوڑ دیا گیا جبکہ شہباز کو پولیس اپنے ساتھ لے گئی

تھانے میں نا اس کو کسی سے ملنے دیا گیا نہ ہی بتایا گیا کہ کیوں اسے وہاں لایا گیا جبکہ ایس ایچ او رائے سعدی یہی کہتا رہا کہ میرے نوٹس میں نہیں ہے ذرائع کے مطابق شہباز کو کسی پرائیویٹ مکان میں رکھا گیا اور رات بھر سردی میں تشدد کیا گیا دو روز بعد جب گھر والوں سے بات نا ہوئی تو بات فساد بنتی نظر آئی تو موصوف نے مقامی صحافیوں اور سیاستدانوں کے اسرار پر لڑکے کو چھوڑ دیا متاثرہ شہباز کے انکشافات کیے کہ مجھے تشدد کرتے ہوئے ریاست اے ایس آئی ریاض اور دو کس اہلکار کہتے تھے کہ مہالم خورد اور گوہڑ جاگیر والی دونوں ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کرلے ورنہ انجام برا ہوگا جبکہ شہباز کا کوئی سابقہ کریمنل ریکارڈ نا ہے اور شریف شہری ہے ڈی پی او قصور نوٹس لیکر انصاف مہیا کریں

Leave a reply