قصور شہر کے وسط میں آغاز صبح کیساتھ ہی واردات،ڈی پی او سے نوٹس کی اپیل
قصور
تھانہ سٹی اے ڈویژن میں آغاز صبح کیساتھ ہی شہری سے واردات ،ڈاکو اسلحہ کے زور پر ،موٹر سائیکل،قیمتی موبائل فون اور نقدی لے گئے،جاتے ہوئے شہری پر سیدھی فائرنگ بھی کی،شہری معجزاتی طور پر محفوظ رہا،ڈی پی او قصور سے نوٹس کی اپیل
تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے مرکز میں چوری ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے جس کے باعث لوگوں کا اب رات کیساتھ دن کو بھی گھروں سے نکلنا مشکل ہو گیا
شہر میں ڈاکو راج قائم ہو چکا ہے
شہر قصور کے مرکز گورنمنٹ ڈگری کالج قصور کے بلکل ساتھ واقع سیٹھی کالونی حدود تھانہ سٹی اے ڈویژن کا رہائشی اسد جاوید بھٹی ولد جاوید بھٹی آج صبح بوقت 6:30 اپنی موٹر سائیکل نمبری KSK 2652 پر اپنے گھر سے چارا لینے نکلا اور گھر کے قریب ہی دھوبی گراؤنڈ پر تین نقاب پوش اسلحہ بردار ڈاکوؤں نے روک کر موٹر سائیکل،قیمتی موبائل فون اور نقدی چھین لی جس پر اسد نے ڈاکوؤں ساتھ مزاحمت کرنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے سیدھی فائرنگ کی تاہم اسد معجزاتی طور پر محفوظ رہا
قصور شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں میں سخت خوف و ہراس پایا جا رہا ہے جس پر شہریوں نے ڈی پی او قصور سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے