قصوری آلو

0
35

قصور
قصوری آلو 80 روپیہ فی کلو

تفصیلات کے مطابق قصور کا شمار آلو کاشت کرنے والے بڑے بڑے علاقوں میں ہوتا ہے جہاں سے سالانہ لاکھوں ٹن آلو پورے ملک کے علاوہ افغانستان بھی بیجھا جاتا ہے مگر بدقسمتی سے قصور کی عوام کو آلو 80 روپیہ فی کلو مل رہے ہیں جبکہ پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے نئے آلو کی قیمت فی کلو 52 روپیہ جبکہ پرانے کی آلو کی قیمت 19 روپیہ فی کلو مقرر ہے مگر سبزی فروش حضرات پرانا آلو 40 روپیہ فی کلو فروخت کر رہے ہیں سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ بیرون ملک آلو بیجھتے وقت اپنے ملک کی ضرورت کو نہیں دیکھا جاتا جس سے ان دنوں آلو کا بحران پر جاتا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے تاجر اور آڑھتی اپنی مرضی کے داموں آلو بیچتے ہیں جو کہ ہمیں مجبورا خریدنے پڑتے ہیں اور پھر ہمیں بھی مجبور ہو کر حکومتی قیمت سے زیادہ پر فروخت کرنا پڑتا ہے لہذہ گورنمنٹ اگر سنجیدہ ہے تو بیرون ملک بیجھے جانے والے آلو کی مقدار مقرر کرے بڑے تاجر نفع کے چکر میں سارا آلو باہر بھیج دیتے ہیں جس سے ملک میں آلو کا بحران پر جاتا ہے

Leave a reply