اوتار 2 میں کیٹ ونسلیٹ نے پانی کے اندر 7 منٹ 14 سیکنڈ تک سانس روک کر ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا

0
29

2015 میں ٹام کروز نے مشن امپوسبل روگ نیشن میں 6 منٹ تک پانی کے اندر ایک اسٹنٹ کے لیے سانس روک کر ایک فلمی ریکارڈ بنایا تھا جسے ہالی وڈ کی معروف اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے امریکی معروف اداکار ٹام کروز کا 5 سال بعد ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

با غی ٹی وی :ڈائریکٹر جیمز کیمرون کی فلم اوتار 2 کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اس کے زیادہ ترمناظر پانی کے اندر عکسبند ہوئے ہیں اور اس میں کیٹ ونسلیٹ ایک ‘واٹر پرسن’ کے روپ میں نظر آئیں گی۔

اس کردار کے لیے کیٹ ونسلیٹ نے اپنی سانس 7 منٹ تک روکنے کا متاثر کن کارنامہ سرانجام دے کرانہوں نے ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا جو انہوں نے 6 منٹ تک سانس روک کر قائم کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رسن ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں اتار کے پروڈیوسیر جون لاندو نے کیٹ ونسلیٹ کے ایک زیرآب سین کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی تھی۔

تصویر کے کیپشن میں کیٹ ونسلیٹ کے ایک انٹرویو کا جملہ دیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا ‘اوتار کے کردار کے لیے میں نے سیکھا کہ فری ڈائیو کیسے کی جاتی ہے اور وہ زبردست تجربہ تھا۔

جون لانڈو انسٹاگرام اسکرین شاٹ
انہوں نے لکھا تھا کہ میں نے 7 منٹ 14 سیکنڈ تک سانس روکنے میں کامیابی حاصل کی جو بہت، بہت حیرت انگیز تھا میں ایک واٹر پرسن کا کردار ادا کررہی ہوں۔

واضح رہے کہ 2015 میں ٹام کروز نے مشن امپوسبل روگ نیشن میں 6 منٹ تک پانی کے اندر ایک اسٹنٹ کے لیے سانس روک کر ایک فلمی ریکارڈ بنایا تھا۔

اوتار 2 میں سام ورتھنگٹن، زوئی سلڈانا، گیووانی ریبیس اور سیگورنی ویور ایک بار پھر اوتار 2 میں اپنے کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ چند نئے کرداروں کا بھی اضافہ ہوگا۔

اوتار 2 کئی بار تاخیر کا شکار ہوچکی ہے اور حال ہی میں اعلان کیا گیا کہ اب یہ دسمبر 2021 کی بجائے 16 دسمبر 2022 میں ریلیز کی جائے گی جبکہ اوتار 3 دسمبر 2023 کی بجائے 20 دسمبر 2024 کو ریلیز ہوگی۔

اوتار 4 اور 5 بالترتیب 2026 اور 2028 میں سنیماؤں کی زینت بنیں گی۔

خیال رہے کہ ہا لی وڈ ڈائریکٹر جیمز کیمرون نے اپنی فلم اوتار کو 2009 میں ریلیز کیا تھا جس نے باکس آفس پر زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے 2 ارب 79 کروڑ ڈالرز کمائے تھے اور یہ اپنے دور کی مہنگی ترین فلم تھی، جس پر 23 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز خرچ کیے گئے۔

لگ بھگ 10 سال تک سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا ریکارڈ اوتار کے نام رہا تھا جو گزشتہ سال ایوینجرز اینڈ گیم نے توڑا۔

Leave a reply