کترینہ کیف کی شادی کی تصاویر اورویڈیوخریدنے کی کبھی بات نہیں کی ،ایمیزون پرائم

0
58

او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم نے انکشاف کیا ہے کہ کترینہ کیف کی شادی کی تصاویر اورویڈیوخریدنے کی کبھی بات نہیں کی۔

باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف اوروکی کوشل کی شادی کی تصاویر اورویڈیوز کے حقوق 80 کروڑ بھارتی روپے میں او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمیزون پرائم کو فروخت کرنے کی افواہیں تھیں۔

کترینہ کیف نے شادی کی نئی تصاویر شئیر کر دیں

بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے بظاہر اپنی شادی کی تقریب کے نشریاتی حقوق مقبول ترین اسٹریمنگ ویب سائٹ ایمیزون پرائم ویڈیو کو 80 کروڑ روپے میں فروخت کردئیے ہیں یہی وجہ ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ نے اپنی شادی کے حوالے سے اتنی زیادہ رازداری برتی ہوئی ہے یہاں تک کہ انہوں نے شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے ایک این ڈی اے (نان ڈسکلوژر معاہدہ) بھی سائن کروانے کی درخواست کی ہے یہ معاہدہ شادی کے حوالے سے کوئی بھی خبر لیک نہ کرنے سے متعلق ہے۔

کترینہ کیف نے شادی کی دیگر رسومات کی تصاویر شئیر کر دیں

کترینہ کیف اوروکی کوشل کی شادی کے بعد ایمیزون پرائم کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اوٹی ٹی پلیٹ فارم کا کہنا تھا کہ ایک اسی چیز کے 80 کروڑ کیوں دیں گے جو پہلے ہی سوشل میڈیا پر موجود ہوہم نے شادی کی ویڈیو کے لئے کترینہ کیف سے کبھی رابطہ نہیں کیا۔

کترینہ اور وکی کی شادی کس مذہب کے تحت ہوں گی؟

رپورٹ کے مطابق کترینہ کیف یا وکی کوشل کی مارکیٹنگ ٹیم نے شادی سے پہلے جان بوجھ کرتصاویر اورویڈیوز کی فروخت کی افواہیں پھیلائیں تاکہ شادی کومیڈیا اورسوشل میڈیا پربھرپورکوریج دلائی جاسکے یہی وجہ ہے کہ شادی کے بعد کترینہ کیف اوروکی کوشل نے سوشل میڈیا پرشادی کی تصاویراورویڈیوز خود ہی شئیرکردی ہیں۔

کترینہ کیف اوروکی کوشل آج شادی کے بندھن میں بندھیں گے

واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی9 دسمبر بروز جمعرات کو راجستھان کے ضلع سوائی مدھوپور کے 700 سال قدیم قلعہ سکس سینز فورٹ میں ہوئی کترینہ اور کوشل کی شادی کو سال کی بہترین شادی قرار دیا جارہا ہے-

کترینہ اور وکی کی شادی کے نشریاتی حقوق اسٹریمنگ ویب سائٹ کو 80 کروڑ میں فروخت

Leave a reply