کترینہ کیف کے” امید” سے ہونے کی خبریں زیرگردش

0
44

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف کے امید سے ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال دسمبر میں اداکار وکی کوشال سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی ایئرپورٹ پر بنائی گئی نئی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جس پر مداح اُن کے حاملہ ہونے کی قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔

بالی ووڈ اداکارہ ایئرپورٹ پر گلابی رنگ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑے زیب تن کیے نظر آئیں جبکہ عموماً وہ اس طرح کے ملبوسات زیب تن نہیں کرتیں، لباس کی وجہ سے پرستاروں نے اندازہ لگایا کہ اداکارہ جلد خوشخبری سنائیں گی۔

رنبیر کپوراورعالیہ بھٹ کی شادیاں کی تیاریاں مکمل ،مہمانوں کی فہرست سامنے آ گئی


مداحوں کی جانب سے اداکار جوڑے کو پیشگی مبارک باد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے اور وہ نیک خواہشات و تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ اگر کترینہ واقعی حاملہ ہیں تو یہ بہت بڑی خوشخبری ہے، دنیا میں ان کی جیسی کوئی دوسری اداکارہ نہیں ہیں ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ مجھے صرف کترینہ کیف کی وجہ سے بالی ووڈ میں دلچسپی ہے جبکہ کترینہ کیف یا وکی کوشال کی جانب سے تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف نے وکی کوشل سے گزشتہ برس 9 دسمبر کو راجھستان میں شادی کی تھی شادی میں قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی۔

ول اسمتھ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی، مجبور کیا گیا،جاڈا اسمتھ کا حیران کن انکشاف

Leave a reply