کترینہ کیف بالی وڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں سلمان خان سے دوستی کی وجہ سے ان کو بالی وڈ میں بہت جلد اپنا مقام بنانے میں مدد ملی . کترینہ کیف نے دو دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں کئی بلاک بسٹر فلموں میںکام کیا. انہوں نے شاہ رخ خان سے لے کر اکشے کمار، عامر خان اور سلمان خان تک سب ہیروز کے ساتھ کام کیا .کترینہ بھی دوسری اداکارائوں کی طرح کافی زیادہ فین فالونگ رکھتی ہیں، ان کے پرستار ان کے بارے میں جاننے میں دلچپسی رکھتے ہیں. کترینہ کیف نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ لائم لائٹ میں ضرور رہتی ہیں لیکن اپنی ذاتی زندگی کو پرائیویٹ رکھنا پسند کرتی ہیں . انہوں نے کہا کہ میں نے 17 سال کی عمر میں کیرئیر کی شروعات کی اس دوران بہت سارے تجربے ہوئے جو عملی طور پر زندگی میں آگے چل کر کام آئے. کترینہ کیف نے یہ بھی کہا کہ میرا جو دل کرتا ہے میں وہی کرتی ہوں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے کبھی کسی کی
پرواہ نہیںکی جو صحیح لگا وہی کیا . میرا سارا فلمی کیرئیر عوام کی نظروں میں رہا اور مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے اس سفر میں میرے مداح ہر دم میرے ساتھ رہے. ہاد رہے کہ کترینہ کیف نے ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو لائم لائٹ سے دور رکھا یہاں تک کہ انہوں نے اپنی شادی اور اس سے پہلے وکی کوشل سے ہونے والی ملاقاتوں کو بھی میڈیا اور لوگوں سے دور رکھا یہی وجہ ہے کہ جب یہ خبر سامنے آئی کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کررہے ہیں اور انٹرنیٹ پر ایک ہلچل مچ گئی تھی.