کترینہ نے وکی سے شادی کیلئے ہاں کرنے سے قبل کیا شرط رکھی تھی؟

0
29

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے وکی کوشل سے شادی کے لیے ’’ہاں‘‘ کرنے سے پہلے ایک شرط رکھی تھی جس کے بارے میں جان کر ان کے پرستار بھی حیران ہوجائیں گے۔

باغی ٹی وی : کترینہ کیف اور وکی کوشل بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سوائی مادھوپور کے ایک شاندار ہوٹل میں 9 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے لیکن کترینہ وکی سے شادی کے لیے ایسے ہی نہیں مان گئی تھیں کترینہ کیف کے ایک دوست نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ کترینہ نے شادی کے لیے ’’ہاں‘‘ کرنے سے پہلے وکی کوشل کے سامنے صرف ایک شرط رکھی تھی-

کترینہ کیف کی شادی کی تصاویر اورویڈیوخریدنے کی کبھی بات نہیں کی ،ایمیزون پرائم

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کے دوست نے ایک صحافی کو بتایا کہ یہ سب بہت اچانک تھا دونوں کی ملاقات، رومینس، شادی سب کچھ بہت اچانک تھا وکی کوشل اور کترینہ کیف کے رشتے کو صرف دوماہ کا عرصہ ہی گزرا تھا اور ان دو ماہ میں وکی نے فیصلہ کرلیا تھا کہ کترینہ ہی وہ خاتون ہیں جس کے ساتھ وہ اپنی ساری زندگی گزارنا چاہتے ہیں لیکن کترینہ کیف وکی کوشل سے شادی کے فیصلے کے بارے میں اپنے پرانے تجربات کی وجہ سے زیادہ پُراعتماد نہیں تھیں حالانکہ کترینہ وکی کو پسند کرتی تھیں لیکن انہیں ابھی مزید وقت درکار تھا۔

کترینہ اور وکی کوشل کی شادی پر بھارتی پولیس کا شہریوں کو پیغام

تاہم وکی کوشل اس وقت تک کوشش کرتے رہے جب تک کہ کترینہ نے شادی کے لیے ہاں نہیں کہہ دی لیکن انہوں نے ’’ہاں‘‘ کرنے سے قبل ایک پیشگی شرط رکھی کترینہ نے وکی سے کہا کہ وکی کو ان کی فیملی، ماں اور بہن بھائیوں کو وہی پیار اور احترام دینا ہوگا جو وہ کترینہ کو دیتے ہیں اور اب کترینہ یہ دیکھ کر بہت خوش ہیں کہ وکی کوشل ان کے گھر والوں سے بہت اچھے طریقے سے پیش آتے ہیں۔

کترینہ کے دوست نے مزید بتایا کہ شادی سے قبل کترینہ کے گھر والے وکی کوشل سے ملے بھی نہیں تھے لیکن اب ایسا لگتا ہے جیسے وہ اسے ساری زندگی سے جانتے ہیں۔

کترینہ کیف نے شادی کی نئی تصاویر شئیر کر دیں

Leave a reply