کترینہ اور وکی کی شادی کس مذہب کے تحت ہوں گی؟

0
70

ممبئی:بھارتی میڈیا میں اس وقت اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی موضوع بحث بنی ہوئی ہے جبکہ جوڑی کے مداح یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ ان شادی کی رسومات کون سے مذہب کے مطابق ہوں گی۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی کوشل ایک ہندو پنجابی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ کترینہ کیف ایک مسلم برٹش ہیں اگر وکی پیڈیا کو دیکھا جائے تو وہاں موجود معلومات کے مطابق کترینہ کیف کی والدہ مسیحی مذہب سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے والد کا تعلق مسلم مذہب سے ہے لیکن کترینہ نے آج تک یہ نہیں بتایا کہ وہ کس مذہب کو فالو کرتی ہیں۔

تاہم بالی ووڈ اداکارہ کو اپنی فلموں کی ریلیز سے قبل مندر، چرچ اور درگاہوں پر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے اسلئے لوگوں کو یہ تجسس ہے کہ آخر ان دونوں کی شادی کی رسومات کون سے مذہب کے مطابق ہوں گی یہی وجہ ہے کہ ابتدا میں خبریں آرہی تھیں کہ دونوں کورٹ میرج کریں گے۔

اب بھارتی میڈیا میں خبریں گردش ہیں کہ وکی اور کترینہ کی شادی دو طریقوں سے ہوگی پہلے دونوں کی شادی ہندو مذہبی رسوم رواج کے مطابق ہوگی جس میں سات پھیرے بھی ہوں گے جبکہ دوسری ’’وہائٹ ویڈنگ‘‘ ہوگی یعنی مسیحی رسوم و رواج کے مطابق۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اداکار جوڑے کی شادی کیلئے جو مہمان راجستھان پہنچ چکے ہیں ان میں فلم ساز کبیر خان، گلوکار شنکر مدھاون، اداکار رنویر سنگھ، اداکارہ ملائیکا اروڑا، روینہ ٹنڈن اور نیہا دھوپیا سمیت کئی دیگر شوبز شخصیات شامل ہیں

کترینہ اور وکی کی شادی کے نشریاتی حقوق اسٹریمنگ ویب سائٹ کو 80 کروڑ میں فروخت

رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں سمیت ٹوٹل 120 مہمان شرکت کریں گےایک ویب سائٹ کے مطابق وکی اور کترینہ کی شادی کی تقریب میں 400 خواتین اور لڑکیاں شرکت کریں گی کیونکہ جوڑے نے 400 مہندی کی کون کا انتظام کیا ہے۔

واضح رہے کہ وکی کوشل اور کترینہ کیف راجستھان کے ضلع سوائی مادھور پور کے سکس سینسز فورٹ باروارہ ہوٹل میں 9 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھیں گے دونوں اداکاروں کا استقبالیہ ممبئی کے تاج لینڈ میں 11 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا-

اس سے پہلے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کو خفیہ رکھنے کے لیے نہ صرف کئی جتن کیے جا رہے تھے بلکہ شرکت کے لیئے درجنوں شرائط بھی رکھ دی گئی ہیں۔

کترینہ کیف کی خود سے کم عمر نوجوان سے شادی ،کنگنا رناوت کا ردعمل

بھارتی میڈیا کے مطابق شادی میں شرکت کے لیے مہمانوں کو خفیہ کوڈز دیے جائیں گے،کوڈز بتانے پر ہی تقریب میں انٹری کی اجازت ہوگی ان سب میں دلچسپ بات یہ کہ بالی وڈ کے معروف اور سینئر ادا کار نے بھی شادی میں شرکت کےلیے اپنی شرط رکھ دی بالی وڈ کے معروف اور سینئر اداکار گجراج راؤ نے بھی وِکی کوشل کو واضح پیغام دے دیا ہے کہ وہ شادی میں شرکت کریں گے تو صرف اپنی شرائط پرانہوں نے سوشل میڈیا پر وکی کوشل کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ سیلفی نہیں لینے دے گا تو میں نہیں آرہا بیاہ میں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی میں شرکت کرنے والے خصوصی مہمانوں کی شناخت بھی صیغہ راز میں رکھی جا رہی ہے جس کےلیے ہوٹل نے تمام مہمانوں کے ناموں کے بجائے کوڈز الاٹ کیے ہیں۔ ان کوڈز کی بنیاد پر مہمانوں کو مختلف خدمات فراہم کی جائیں گی، جیسے کہ روم سروس، سیکیورٹی وغیرہ حتی کہ ہوٹل کے کمروں تک رسائی بھی کوڈ کے ذریعے ہوگی اور شادی میں شرکت کے لیے ’نو فون پالیسی‘ لاگو ہوگی۔ جو اب سلیبریٹیز کی شادیوں میں ایک عام بات ہےمہمانوں کو شادی میں شرکت ظاہر نہ کرنے، فوٹو گرافی نہ کرنے، تصاویر اور لوکیشن سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کا بھی پابند کیا گیا ہے-

کترینہ کیف اور وکی کی شادی،راستے بند کرنے پر مقامی وکیل تھانے پہنچ گیا

تا ہم وکی اور کترینہ کی جانب سے شادی کے حوالے سے اتنی رازداری برتے جانے کی وجہ سامنے آئی کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے بظاہر اپنی شادی کی تقریب کے نشریاتی حقوق مقبول ترین اسٹریمنگ ویب سائٹ ایمیزون پرائم ویڈیو کو 80 کروڑ روپے میں فروخت کردئیے ہیں یہی وجہ ہے کہ وکی کوشل اور کترینہ نے اپنی شادی کے حوالے سے اتنی زیادہ رازداری برتی ہوئی ہے یہاں تک کہ انہوں نے شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں سے ایک این ڈی اے (نان ڈسکلوژر معاہدہ) بھی سائن کروانے کی درخواست کی ہے یہ معاہدہ شادی کے حوالے سے کوئی بھی خبر لیک نہ کرنے سے متعلق ہے۔

کترینہ اور وکی کی شادی: 700 سال پرانا قلعہ ہوٹل میں تبدیل

Leave a reply