براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ:کاوے موسوی نےجسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کےخلاف بہت بڑا دعویٰ کردیا

0
26

لندن :براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ:کاوے موسوی نےجسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید شیخ کےخلاف بہت بڑا دعویٰ کردیا ،اطلاعات کے مطابق لندن براڈشیٹ فرم کے سربراہ کاوے موسوسی نے کہا ہے کہ جسٹس(ر) عظمت سعید مجھے سزایافتہ قرارد ینے پر معافی مانگیں،

کاوے موسوی نے دھمکی دی ہے کہ عظمت سعید نے 7 روز میں معافی نہ مانگی تو لندن ہائیکورٹ میں قانونی کاروائی ہوگی، عظمت سعید کو اندازہ ہی نہیں کہ کریمنل اورسول توہین میں کیا فرق ہوتا ہے،رپورٹ حقائق چھپانے کی کوشش اور عدلیہ کی تاریخ پر سیاہ دھبہ ہے۔

انہوں نے جسٹس ر عظمت سعید کی سربراہی میں براڈشیٹ کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ کر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس ر عظمت سعید کی رپورٹ کو مستر د کرتا ہوں، رپورٹ میں مجھے سزا یافتہ قرار دیا گیا،جسٹس عظمت نے براڈشیٹ کمیشن کی رپورٹ میں مجھے سزایافتہ قرار دیا، سول توہین سے کرمنل ریکارڈ نہیں بنتا۔

جسٹس عظمت سعید کو اندازہ ہی نہیں کہ کریمنل اورسول توہین میں کیا فرق ہوتا ہے۔وفاقی وزیرعلی زیدی رابطے میں تھے، علی زیدی نے کمیشن کے مجھ سے رابطہ کرنے اور منصفانہ تحقیقات کا یقین دلایا تھا۔علی زیدی نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں نے احمقانہ طور پر تصور کرلیا تھا کہ عمران خان کی حکومت مختلف ہے۔

Leave a reply