کیا پی آئی اے کو موچی چلا رہے ہیں، اصل ذمہ دار کون ؟

0
42

کیا پی آئی اے کو موچی چلا رہے ہیں، مبشر لقمان پی آئی اے کی حالت زار پر پھٹ پڑے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، مبشر لقمان نے اپنی تازہ یو ٹیوب ویڈیو میں‌کہا ہے کہ اب تک جو چیزیں پی آئی اے کے حوالے ہو چکی ہیں میں آپ کو اس بارے تفصیلی بات بتاتا ہوں. پی آئی اے کے جہاز کو ملائشیا میں قبضے میں لے لیا ہے اس وجہ سے کہ ان کی لیزنگ کی اقساط قابل ادا تھیں . دوسرا ایران نے اپنی فضائی حدود کو بند کردیا اس کے بعد بس یہی کہا جاسکتا ہے کہ اناللہ و انا الیہ راجعون .

ان کا کہنا تھا کہ میں‌ ہمیشہ ہر ویزراعظم کو کہتا آیا ہوں کہ سول ایوی ایشن کودرست کر لیں ورنہ پاکستان میں یہ ادارہ تباہ ہوجائے گا. کیونکہ اگر ریکولیٹر ہی خراب ہو تو آپریٹر جو ہے کیسے درست ہوگا. یہ ساری شروعات کیسے ہوئیں وہ بتاتا ہوں کہ یہ سب کچھ میاں نواز شریف کے دور میں‌شروع ہوئی .

ان کا کہناتھا کہ یہ میں کسی سیاسی اختلاف کے بغیر بتا رہا ہوں . پی آئی اے کا قرضہ اب ساڑے چار سو بلین تک ہے اور اس میں‌ حکومت تقریبا پچیس جہاز شروع کر سکتا ہے . پھر جائے پیسوں میں اس کباڑ کو چلانے کی کیا ضرورت ہے . کیوں نہ نئے جہاز شروع کیے جائیں. انہوں‌نے کہا نواز شریف کےدور کا سول ایویشن کا سربراہ اب بھی باہر بیٹھ کر اس دارے کی آمدن لے رہا ہے اور اس کے شروع کیے گئے

پروگرام صرف اسی کو فائدہ دے رہے ہیں کیونکہ اس نے سارے ٹھیکے اپنی کمپنیوں کو دے رکھے تھے. اب یہ ساری باتیں میں نے عمران خان کو بتا رکھی ہیں. یہ حکومت بھی اس کی ذمہ دار ہے کیونکہ ان کو علم ہے کہ نواز کے دور ک دو نمبریاں اب جاری ہیں اور پی ٹی آئی کی حکومت میں‌ ہو رہی ہیں.

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگرپی آئی اے تباہ ہو رہی ہے تو اس میں سول ایوی ایشن بھی شامل ہے. حکومت بھی شامل ہے اور اس کا عملہ بھی شامل ہے. میں‌پہلی بار کہہ رہا ہوں کہ اس کی تباہی میں‌اس کا عملہ بھی شامل ہے .

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو چلانے والے اس شخص کی طرح ہیں جو گھر کا چھوٹا موٹا الیکڑک کام جانتا ہے اور پھر آپ اس سے مہنگی گاڑی کی اوور ہالنگ کرواتے ہیں‌. اگر کوئی تھوڑا بہت کام کر لیتا ہے تو کیا وہ اچھی گاڑی کہ اوور ہالنگ بھی کر سکتا ہے . ایسانہیں‌ ہے . اور نہ ہو سکتا ہے .

مبشر لقمان کا کہنا تھاکہ یا پھر پی آئی اے کی مثال ایسی ہے کہ آپ مہنگا کپڑا لیں‌اور کسی موچی کو دے دیں‌کہ وہ سوٹ سلائی کر دے. موچی جو اس کپڑے حال کرے گا یہ سب کو پتا ہے .

مبشر لقمان نے پی آئی اے کی تباہی کی داستان سناتے ہوئے کہا کہ میں‌کب کا کہہ رہا ہوں کہ اس ادارےکو ٹھیک کر لیں ورنہ بہت نقصان ہو جائے گا. میں نے اپنے پروگرام میں اے ٹی آر جہاز کی کول ساؤنڈ سن کر بتا دیا تھا کہ اس کی یہ خرابی ہے یہ کریش ہوگا اور ایسا ہی ہوا وہ تباہ ہوا اور اڑھائی سو جانیں‌ ضائع ہوئیں اس کاکون ذمہ دار ہے . کیا ذمہ داروں‌ پر ایف آئی آر کٹیں. افسوس یہ ہے کہ ہم کڑھتے رہتے ہیں اور کسی کو کوئی اثر نہیں‌ہوتا .

Leave a reply