مزید دیکھیں

مقبول

حافظ آباد: فتیکی فلائی اوور پر آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ ) فتیکی فلائی اوور...

وزیراعظم کی چینی کی قیمت میں اضافہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اسلام آباد: وزیرِاعظم شہباز شریف نے چینی کے ذخیرہ...

ڈاکٹر ذاکر نائیک کی سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات

لاہور: معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹرذاکر نائیک نے سابق وزیر...

عمیر جسوال کا نیا گانا مداحوں کی توجہ کا مرکز

معروف گلوکار عمیر جسوال نے اپنا نیا گانا ریلیز کرکے شائقین کے دل جیت لئے ہیں. انہوں نے حال ہی میں‌ بے وفا کے نام سے گانا ریلیز کیا ہے اس گانے نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے. عمیر جسوال نے گانے کی وڈیو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر جاری کی اور کیپشن میں‌لکھا کہ اس گانے کو بنانے میں بہت مزا آیا .عمیر جسوال کے پرستاروں نے نہ صرف گانے کو بلکہ گانے کی وڈیو کو بھی خوب سراہا ہے اس گانے کو بشیر بلوچ نے بنایا ہے. گانے کی وڈیو میں‌عمیر جسوال خود بھی نظر آرہے ہیں انہوں نے اس میں‌ جو ڈریسنگ کررکھی ہے اسکو دیکھ کر کچھ صارفین نے انہیں‌تنقید کا نشانہ بنایا اور کچھ نے ان کی ڈریسنگ کو بہت سراہا.عمیر نے

گانے کی وڈیو میں‌عمیر جسوال کاؤ بوائے ہیٹ، شال کے ساتھ جینز اور ٹی شرٹ میں نظر آرہے ہیں. مجموعی طور پر دیکھا جائے تو عمیر جسوال کا گانا بے وفا کو بے حد پذیرائی مل رہی ہے. کوک سٹوڈیو میں بہترین پرفارمنس دینے والا یہ گلوکار اداکارہ ثناء جاوید کا شوہر ہے. دونوں نے سال 2020 میں شادی کی. ثناء جاوید گو کہ شادی کے بعد کم کم ہی دکھائی دے رہی ہیں لیکن عمیر جسوال سنگنگ کی دنیا میں‌کافی متحرک ہیں.عمیر جسوال کی خوبصورت آواز کانوں میں رس گھولتی ہیں ان کے پرستار ان کے ہر گیت کو پسند کرتے ہیں.حال ہی میں جو گانا ریلیز ہوا ہے اسکو بھی بہت سراہا جا رہا ہے.