خبردار، اگر یہ کام کیا تو، آئی جی پنجاب کا حکم آ گیا

0
31

خبردار، اگر یہ کام کیا تو، آئی جی پنجاب کا حکم آ گیا
آئی جی پنجاب انعام غنی نے روڈ بلاک کرکے شہریوں کیلئے پریشانی کا سبب بننے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا حکم دے دیا

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شاہرات کو بند کرنے والے عناصر معمولات زندگی کو متاثر کرنے کے ساتھ اسٹیٹ کی رٹ کو چیلنج کرتے ہیں۔ اکثر اوقات احتجاج یا دھرنوں کی وجہ سے روڈ بلاک ہونے کے باعث ایمبولینس یادیگر ایمرجنسی سروسز کی گاڑیوں کو بھی راستہ نہیں ملتا۔ احتجاج کی آڑ میں روڈ بلاک کرکے شہریوں کیلئے مسائل پیدا کرنے والے آرگنائزز اور شرپسندوں کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔مظاہرین اگر سرکاری ملازمین ہیں تو قانونی کاروائی کے ساتھ ساتھ انکے خلاف محکمانہ کاروائی کیلئے متعلقہ اداروں سے رابطہ رکھا جائے۔ شاہرات، ہائی ویز اور دیگر سڑکوں پر ٹریفک کے ہموار بہاؤ کو کسی صورت متاثر نہ ہونے دیا جائے۔
@MumtaazAwan

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ایسے عناصر کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے تفصیلی رپورٹس بھی سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں۔احتجاج، دھرنوں یا سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے والے مظاہرین کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے تمام آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ بھجوا دیا گیا۔

Leave a reply