
کبھی توہین کبھی معافی؛ پی ٹی آئی نے عدالتوں کو مذاق بنا رکھا. حناء پرویز بٹ
مسلم لیگ ن کی رہنماء حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے عدالتوں کو مذاق بنا رکھا ہے، پہلے توہین کرتے اور پھر معافی مانگ لیتے ہیں. انہوں مزید کہا کہ ماشااللّہ ان کو معافی مل بھی جاتی ہے. کاش یہ سہولت طلال، دانیال اور نہال کو بھی میسر ہوتی حنا کا عدالت سے شکوہ.
پی ٹی آئی نے عدالتوں کو مذاق بنا رکھا ہے، پہلے توہین کرتے اور پھر معافی مانگ لیتے ہیں، اور ماشااللّہ ان کو معافی مل بھی جاتی ہے، کاش یہ سہولت طلال، دانیال اور نہال کو بھی میسر ہوتی۔۔ pic.twitter.com/cfzX8Qb3Vu
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) December 7, 2022
خیال رہے کہ حنا پرویز بٹ نے یہ بیان اسد عمر کی آج عدالت سے معافی مانگنے پر ردعمل میں دیا جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اپنی تقریر میں عدلیہ سے متعلق کہی گئی باتوں پر لاہور ہائی کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی تھی. لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بینچ میں پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسد عمر اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس جواد حسن نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کو حکم دیا کہ آپ کے موکل کہاں ہیں ان کو پیش کریں۔ عدالتی حکم پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر روسڑم پر آگئے۔ جسٹس جواد حسن نے اسد عمر سے مکالمے کے دوران ریمارکس دیئے کہ عدالتوں نے آپ کو لانگ مارچ کی اجازت دی اور آپ نے عدالتوں پر الزامات لگائے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
اسد عمر نے جواب میں کہا کہ میری تقریر میں کسی جج کا نام نہیں تھا، جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ آپ کا وڈیو بیان موجود ہے آپ کو معلوم ہے آپ نے تقریر میں کیا کہا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرا مقصد عدلیہ کو نشانہ بنانا نہیں تھا، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، اگر میری تقریر سے کوئی حد پار ہوئی ہے تو میں عدالت سے معافی مانگتا ہوں۔