کہتے تھے جمعہ ن لیگ پر بھاری ہوتا ہے، آج کس پر بھاری رہا، مریم اورنگزیب

0
27

کہتے تھے جمعہ ن لیگ پر بھاری ہوتا ہے، آج کس پر بھاری رہا، مریم اورنگزیب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈسکہ عوام نے ن لیگ کو ووٹ دیا اور ووٹ پر پہرا دیا،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام نے الیکشن کے دوران اور بعد میں ووٹ پر پہرا دیا، پاکستان کے عوام جاگ چکے ہیں ، اپنا حق پہچانتے ہیں ،مسلم لیگ کی فکر چھوڑیں، مسلم لیگ ووٹ کی حفاظت کرنا جانتی ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے این اے75 میں ری پولنگ کے تاریخی فیصلے کو برقرار رکھا، کل کہہ رہے تھے مسلم لیگ ن پر جمعہ بھاری ہوتا ہے آج جمعہ کس پر بھاری رہا،اب چینی،آٹا چوروں کا ہرآنے والا دن بھاری ہے، حکومت کے لیے ہرآنے والاد دن بھاری ہے ،سپریم کورٹ کا حکم عوام کے مینڈیٹ کو چوری کرنےوالوں کیلیے واضح پیغام ہے ، یہ 2018 نہیں لوگ اپنے ووٹ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،آج وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ آنا چاہیئے،پاکستان کے عوام جاگ چکے،اپنا حق پہچانتے ہیں،

مسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آنے والے الیکشن میں کوئی دھاندلی نہیں کرسکے گا، ووٹ کو عزت دو، قائد نے یہ بھی سکھایا کہ ووٹ پر پہرا بھی دو، لوگوں کو تنگ کیا گیا،ہراساں کیا گیا،میرا پیغام ہے اب یہ نہ سوچا جائے،یہ کامیابی عوام کی کامیابی ہے، جنہیں ڈرایا گیا ان کی جیت ہے، ڈسکہ کے لیے لڑ رہی تھی اور آگے بھی لڑوں گی عدالت نے ایک مثال بنا دی کہ کوئی دھاندلی نہیں کرے گا،ڈسکہ میں اب پریذائڈنگ آفیسرز کو دوبارہ غائب کرنے کا سوچا بھی نہ جائے .

ڈسکہ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے کون سی بڑی غلطی کی؟ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں بتا دیا

ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟

مہربانی کریں ہمیں حقائق بتائیں،سپریم کورٹ کا ن لیگی امیدوار کے وکیل سے مکالمہ، سماعت ملتوی

مسلم لیگ ن کا اثرو رسوخ تھا تو تشدد اور بد امنی پھیلانے کی ضرورت کیوں پڑی؟ ڈسکہ انتخابات کیس میں عدالت کا استفسار

ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ نے دیا ن لیگ کو بڑا جھٹکا

ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش

پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار

ہماری قیادت کا بیانیہ تھا کہ ووٹ کو عزت دو، قائد نے یہ بھی سکھایا کہ ووٹ پر پہرا بھی دو،نوشین افتخار

Leave a reply