ارشد شریف موت؛ کینیا پولیس کا تفصیلی موقف سامنے آگیا
کینیا پولیس کی طرف سے ارشد شریف قتل واقعے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ؛ ایک غیر ملکی کی موت، کیس نمبر او بی 14/23/10/2022 کے ذریعہ 22.00 بجے ماگڈی پولیس اسٹیشن کو اطلاع دی گئی کہ کونیا فارم/کاموکورو مررم کے ساتھ ایک واقعہ پیش آیا جس میں جی ایس یو افسران شامل تھے اور ایک پاکستانی شہری یعنی ارشد محمد شریف عمر 50 سال کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا. پولیس اعلامیہ کے مطابق؛ موٹر گاڑی رجسٹریشن نمبر KDG 200M میں متوفی واپس نیروبی جا رہے تھا.
پولیس بیان کے مطابق؛ اصل واقع کچھ یوں ہے کہ افسران کے سامنے کیس نمبر OB 70/23/10/2022 کے تحت ایک موٹر گاڑی کی چوری اور اغوا کی ایک رپورٹ سامنے آئی تھی کہ؛ ایک شہری نے اپنی موٹر گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر KDJ 700F تھا کو ایک دکان کے باہر کھڑا کیا جبکہ اپنے بیٹے کو بھی ساتھ چھوڑ دیا۔ جب کہ کام کرنے کے بعد مذکورہ موٹر گاڑی کو واپسی پر اس نے غائب پایا۔ جس کے بعد مذکورہ واقعہ کی رپورٹ پنگانی پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی جس کے بعد اس کو تلاش کرنے کے دوران پولیس نے ناکہ بندی کرکھی تھی. پولیس کا کہنا ہے کہ خرم احمد اور اس کا بھائی جو اب متوفی ہیں کونیا-کاموکورو کچی سڑک پر گاڑی چلا رہے تھے اور اس سے پہلے کہ وہ کیسیریان-مگادی روڈ پر پہنچتے کہ انہوں نے سڑک کو چھوٹے پتھروں سے بند پانے کے بعد گزرنے کا فیصلہ کیا۔ اور رکنے پر نہ رکے.
کینیا پولیس کا کہنا ہے کہ؛ تب ہی انہوں نے اپنی گاڑی کے اطرف یعنی آگے اور پیچھے سے گولیاں چلنے کی آوازیں سنی۔ جبکہ وہ نہ رکے اور سفر جاری رکھا۔ پولیس کا کہنا ہے زخمی خرم نے نقار احمد کو بھی پاکستانی شہری بتایا جو ٹینگا میں رہتا ہے اور اسے واقعے کے بارے میں آگاہ کیا گیا. اس نے انہیں اپنی جگہ سے گزرنے کا مشورہ دیا اور مین گیٹ پر پہنچنے پر دیکھا کہ اس کے بھائی کی موت سر پر بندوق کی گولی لگنے سے ہوئی تھی جو اس کے سر کے پچھلے حصے سے گھس کر اس کے سر کے اگلے حصے سے باہر نکل گئی تھی۔
پولیس نے مزید کہا کہ؛ مذکورہ موٹر گاڑی کی جانچ پڑتال پر، اس میں ونڈ اسکرین کے بائیں جانب جس طرف متوفی بیٹھا ہوا تھا گولی کا سوراخ تھا، پیچھے بائیں بیک اسکرین پر دو گولیوں کے سوراخ، جبکہ عقبی دائیں دروازے پر ایک گولی کا سوراخ، اور دائیں طرف چار سوراخ تھے۔ مذکورہ پاکستانی شہریوں کا دعویٰ ہے کہ وہ ڈویلپر ہیں اور نیروبی میں رہتے ہیں۔ منظر کو دستاویزی شکل دی گئی ہے جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے کریمیو مردہ خانے بھیج دیا گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے
پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا
دوسری جانب کینیا حکام کا کہنا ہے کہ پولیس جنیرا سروس یونٹ میں شناخت میں غلطی کے باعث یہ واقعہ شام 8 بجے پیش آیا تھا، تفصیلات کے مطابق؛ ارشد شریف نیروبی میں مقیم پاکستانی پراپرٹی ڈیلر خرم احمد کے ساتھ کونیا فارم/کاموکورو سے واپس نیروبی جا رہے تھے۔ جبکہ فائرنگ کا واقعہ تینگا مارکیٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ارشد اور اس کے میزبان خرم ایک اغوا شدہ گاڑی کی تلاش میں کیئے گئے روڈ بلاک پر نہیں رکے۔ گولی ارشد شریف کو پیچھے سے لگی اور سامنے سے نکل گئی۔ جبکہ خرم نے ایک اور پراپرٹی ڈیلر کو تینگا میں بلایا جس نے خرم کو اپنی جگہ آنے کو کہا تاہم جب وہ پہنچے تو ارشد شریف مر چکا تھا۔