خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنولوجی میں دھماکہ
خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنولوجی رحیم یار خان میں دھماکہ
تفصیلات کے مطابق کیمسٹری لیب میں ایکسپیریمنٹ/پریکٹیکل کے دوران کیمیکل دھماکہ ہو جس کی وجہ سے کئی طلبا و طالبات زخمی ہوئے اور ان کو علاج کے کے لئے شیخ زید ہسپتال میں داخل کر دیا گیا. طلبا نے شکایت کی ہے کہ بارہا انتظامیہ کو توجہ دلوائی گئی ہے کہ لیب میں تجربات کے دوران حفاظتی سامان مہیا کیا جائے لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا.انتظامیہ نے الٹا شکایت کرنے والے طلبا کے گھر ایک خط لکھ دیا کہ آپ کے بچے بدتمیزی کر رہے ہیں.حکام سے مطالبہ ہے کہ اس معاملے کی مکمل انکوائری کرائی جائے اور اس حادثے کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے.