خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے

0
32

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،شانگلہ ،ایبٹ آباد،ہری پور ،دیر،مانسہرہ،مردان ،بالاکوٹ، بٹگرام،تور غر اورکوہستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈکی گئی جبکہ اس کا مرکزبٹگرام سے 20 کلومیٹر دور مغرب میں پہاڑی سلسلہ تھا،زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے میں کسی جانی یامالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

Leave a reply