مزید دیکھیں

مقبول

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مہنگا

معیشت میں بڑھتی ہوئی طلب، درآمدی وبیرونی ادائیگیوں کے...

ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل پرائز...

ملزم ارمغان نے وکیل کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اعتراف جرم کرلیا

کراچی: ملزم ارمغان کی اپنے خلاف درج مقدمات میں...

خبردار! عید کے بعد طوفان آنے والا ہے ؟اسمبلیاں ٹوٹنے والی ہیں؟ عمران خان پریشان جون تک کا وقت مل گیا ، سنئے چڑیل کی مخبریاں

خبردار! عید کے بعد طوفان آنے والا ہے ؟اسمبلیاں ٹوٹنے والی ہیں؟ عمران خان پریشان جون تک کا وقت مل گیا ، سنئے چڑیل کی مخبریاں

باغی ٹی وی : سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنی نئی یو ٹیوب ویڈیو میں کہا ہے کہ اسلام آباد افواہوں کا شہر ہے . افواہ نہ ہوتو اسلام آباد کے رہنے والوں کو گیس ہوجائے . ان کا کہناتھا کہ چڑیل اسلام آباد تھی اور وہ بہت سی مخبریاں لے کر آئی ہے .

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ مقتدر حلقوں نے کہا کہ عمران خان جون تک معاملات درست کر لیں ، اسی طرح کوویڈ کی صورت حال بگڑتی جارہی ہے این سی او سی سے معاملات سمبھل نہیں‌رہے ہیں. این سی او سی کا خیال ہے کہ لاک ڈاؤن کریں جبکہ حکومت کا خیال ہے کہ لاک ڈاؤن نہیں کرنا.

ان کا کہنا تھا اس وقت عمران خان ذہنی طور پر سخت اذیت کا شکار ہیں. اور آج کل بہت پریشان ہیں اور کسی قریب والے کا اعتبار نہیں کرہے یہ میرا نہیں‌ چڑیل کا کہنا ہے . عمران خان دو سے تین بار یہ کہہ چکے ہیں‌کہ انہون نے اسمبلیاں تحلیل کرنی ہیں‌اور دوبارہ الیکشن کرانے ہیں‌. تاکہ وہ دہ تہائی اکثریت لے کر آئیں کیونکہ ان کے اتحادی اور دوسرے لوگ ان کو احتساب کا عمل کرنے نہیں‌ دیتے

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عید کے بعد ایک ہفتے سے لے کر دس دن کے اندر اندر مولانا فضل الرحمن پی ڈی ایم کو دوبارہ بحال کر رہے ہیں . اس میں‌ ن لیگ کی افرادی قوت کم ہو گئی اور اس کے پیسے زیادہ لگے گی جبکہ مولانا کی ورک فورس کام کرے گی .

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ عمران خان یہ سوچنے ہیں‌کہ ان کو کام نہیں‌کرنے دیا جا رہا بیورکریسی ان کے خلاف ہے ، عدلیہ ان کے خلاف ہے . میدیا ان کے خلاف ہے ، انڈسٹرلیسٹ ان کے خلاف ہے .یورپین یونین ان کے خلاف ہے ، امریکہ ان کے خلاف ہے . چائنہ ان کے خلاف ہے . سب ان کے خلاف ہے .‌
ان کا یہ خیال ہے کہ اس لیے مجھے الیکشن کرانا ہے . جب کہ ان کے قریبی لوگوں کا خیال ہے کہ اگر اس وقت ہم نے الیکشن کرائے تو یہ خود کشی کے مترادف ہو گا.

اسی طرح عید کے بعد پنجاب حکومت کے خلاف بزدار حکومت کے خلاف تحریک آنی ہے اور اس کے لیے چوہدری پرویز الہی کا ہوم تیار ہے . ان کے اتحادیوں سے رابطے ہیں . اس طرح شہباز شریف بھی اب باہر ہیں . پیپلز پارٹی چوہدری پرویز الہیٰ‌ کے لیے آمادہ ہیں . ن لیگ بھی آمادہ ہو گی.تحریک انصاف کے 48 کے قریب اراکین اسمبلی تیار ہیں جو چوہدری پرویز الہیٰ کو ووٹ دینے کےلیے تیار ہیں‌.

اسی طرح جہانگیر ترین کی وزیرا عظم کے ساتھ ڈیل نہیں ہو سکی . جہانگیر ترین بزد ہیں کہ وہ عمران خان کے ساتھ براہ راست بات کریں‌گے . اور دوتین اسپیشل اسسٹنٹ کو پرے کریں جنہوں نے گند ڈالا ہوا ہے .
اسی طرح جہانگیر ترین کے ساتھ جو چالیس کے قریب اراکین اسمبلی ہیں ان کا کیا بنے گا جہنوں نے کھانے اور افطاری پر جہانگیر ترین کو اپنا اعتماد دلایا ہے .