3 کروڑ روپے سے بننے والی سڑک کی قلعی پہلی بارش نے کھول دی

0
29

گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) تین کروڑ روپے کی لاگت سے چند ہفتوں میں تیار ہونے والی 2700 فٹ گلزار مدینہ چوک سے پاک فین تک بننے والی روڈ کی قلعی بارش نے کھول دی۔ ہائی وے کی کمپنی کی طرف سے بنائی گئی ناقص سڑک پر پانی چاروں طرف کھڑا ہو گیا۔ گجرات کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر جی ٹی روڈ کے اس ایک حصے کی ناقص تعمیر اور پانی کھڑا ہونے کی تصاویر اپ لوڈ کر دیں اور ڈی سی گجرات سے گجرات چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ضلعی گورنمنٹ مظفر حسین ڈار نے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے ٹیکسوں سے بننے والی سڑک بارش کا پانی کھڑا ہونے کے باعث چند دنوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ ڈیوائڈر کے دونوں اطراف پر بارشوں کا پانی کھڑا ہونے سے یہ سڑک جلد ہی ٹوٹ جائے گی اور لوگوں نے اپنے جو ٹیکسوں کا پیسہ دیا ہے وہ بارش کے پانی میں بہہ جائے گا۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں ڈی سی گجرات اور ہائی وے کے افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ جی ٹی روڈ کی تعمیر کرنے والی کمپنی کے خلاف کارروائی کی جائے کہ اس نے پانی کی نکاسی کے لئے انتظامات کیوں نہیں کئے۔

Leave a reply