گجرات: کھاریاں پولیس کا بڑا آپریشن، 4 کلو چرس برآمد
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی ہدائیت پر صدر کھاریاں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کرکے 4کلو گرام چرس برآمد کرلی
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن کی سربراہی میں گجرات پولیس کا ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہیں۔ایس ایچ اوصدر کھاریاں سرفراز انجم سیکھو نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کھاریاں کے علاقہ میں کارروائی کرکے بدنام زمانہ نسیم اختر عبدالرحمن عرف کبی پٹھانی سکنہ ڈوگہ کالونی کھاریاں کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،ملزمہ کے قبضہ سے 2200گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔اس کے علاوہ بدنام زمانہ ریحانہ کوثر زوجہ عبدالرشید قوم پٹھان سکنہ گلشن رزاق کھاریاں کے قبضہ سے 2060گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔