دیکھاوا چائے کی پتی اصل میں کلینک، ایک اور عطائی ساتھی سمیت گرفتار

0
27

گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان نے ریلوے روڈ پر چائے کی پتی کے کاروبار کی آڑ میں چلنے والے عطائی ڈاکٹر کے کلینک کو سیل کردیاہے جبکہ محکمہ صحت کی ٹیم سے بد سلوکی کرنے پر عطائی اور اس کے ایک ساتھی کو پولیس کے حوالے کردیا۔ ڈی ایچ او ڈاکٹر ایاز ناصر نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر گجرات اور سی او ہیلتھ کی ہدایت پر عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ریلوے روڈ پر واقع مسعود کلینک کو چیک کیا گیا، مذکورہ کلینک کے مالک نے ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو دھوکہ دینے کیلئے ساتھ والی دوکان پر چائے کی پتی کا کاروبار شروع کر رکھا تھا اور وہیں مختلف ادویات بھی سٹور کی ہوئی تھیں جس پر فوری کاروائی کرتے ہوئے مذکورہ سٹور کو سیل کردیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دوران کاروائی کلینک مالک کی ایما پر ملزمان نے محکمہ صحت کی ٹیم سے بد سلوکی بھی کی جس پر فور ی پولیس کی مدد حاصل کی گئی اور ریڈنگ ٹیم نے دو ملزمان کو تھانہ اے ڈویژن منتقل کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کلینک کو اس سے پہلے بھی سیل کیا گیا تھا۔

Leave a reply