اپیکس کالج گجرات میں یوم دفاع کی پروقار تقریب

0
26

گجرات (طارق محمود سے) اپیکس کالج گجرات میں یوم دفاع کی مناسبت سے پروقار تقریب اساتذہ کی تقریروں اور ملی نغموں پر طلباء کی پرفامنس نے شرکاء کا لہو گرما دیا، ہال پاکستان ذندہ باد، کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک آرمی زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا، تفصیلات کے مطابق آج اپیکس کالج گجرات میں 6 ستمبر یوم دفاع کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں تمام کلاسوں کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد طلباء نے ملی نغموں پر انتہائی شاندار پرفامنس کا مظاہرہ کیا اور جذباتی انذاز سے حاضرین کا لہو گرما دیا۔ تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر قاری بابر نے انجام دیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر آکاش رضا نے کہا کہ مسلمان اپنے دوستوں کی قدر کرتے ہیں اور جن دوست ممالک نے 1965 کی جنگ میں پاکستان کی مدد کی تھی پاکستان کو بھی مشکل وقت میں ان ممالک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ایران نے پاکستان کو سب سے پہلے تسلیم کیا تھا اور 1965 میں پاکستان کی مدد بھی کی تھی۔ پروفیسر کاشف قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک فوج کے سپاہیوں کی یہ خاصیت ہے کہ وہ اپنی زبان کٹوا سکتے ہیں لیکن پاکستان مردہ باد بھی نہیں کہتے اور پاکستان کے راز بھی کسی کو نہیں دیتے۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اہڈمنسٹریشن آفیسر فیصل امین نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ملکر انڈیا کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے۔ جس کا ٹریلر 27 فروری کو دنیا نے دیکھ لیا تھا مسلمان جنگی قیدی واپس کر دیا کرتے ہیں اور ہم نے ابینندن کو بھی واپس اسی لئے کیا تھا۔ پروفیسر شبیہہ العباس نے کہا کہ جنگیی قوم اور فوج مل کر لڑتی ہیں ہماری قوم اپنے ٹیکس سے اپنی فوج کی دفاعی صلاحیت بڑھا رہی ہے اور جہاد بلمال کر رہی ہے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر سید کامران امجد نے اپنے پر اثر خطاب میں کہا کہ پاک فوج جہاد فی سبیل اللہ، تقوی اور ایمان کے نصب العین پر کاربند ہے اور عوام کو اپنی فوج پر مکمل اعتماد کرنا ہو گا طالب علم اپنے اپنے شعبوں میں دل لگا کر پڑھائی کریں اور اچھے ڈاکٹر، انجینئر، وکیل اور بزنس مین بن کر پاکستان کو مضبوط کریں۔ اپیکس کالج ملکی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرے گا۔ تقریب کے آخر میں قومی ترانہ پڑھا گیا۔

Leave a reply