گجرات: عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت کون سا منصوبہ شروع کر دیا؟ بڑی خبر آ گئی

0
43

گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)یونین کونسل نورا منڈیالہ کی عرصہ 16سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار مین سڑک اہالیان یونین کونسل نے اپنی مدد آپ کے تحت مرمت کا کام شروع کروادیا، تفصیلات کے مطابق سابق ناظم یوسی نورا منڈیالہ چوہدری سیف اللہ سیال، چوہدری عبد الرحمن گوندل، چوہدری جہان خان، چوہدری بشیر نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے یونین کونسل نورا منڈیالہ کی مین سڑک جو معین الدین پور سے لے کر لوہاراں پنڈی چوک تک جو تقریباً7کلو میٹر فاصلہ پر محیط ہے اس کی مرمت کا کام اہل یونین کونسل کی مدد سے شروع کر ادیا ہے 7کلو میٹر لمبی سڑک جس پر تقریباً20لاکھ لاگت آئے گی اور اہل یونین کونسل نور ا منڈیالہ نے صرف دو دن میں ہی12لاکھ کے قریب فنڈز جمع کر لئے اور اس کی مرمت کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے یاد رہے کہ یونین کونسل نورا منڈیالہ کے عوام کا اپنی ذاتی گرہ سے سڑک کی مرمت کرانا موجودہ حکمرانوں کی ناکامی کی واضح مثال ہے اور ماضی کی حکومتوں کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے معین الدین پور سے لے کر لدھا سدھا ، لوہاراں پنڈی چوک تک شروع ہونے سڑک کی مرمت پچھلے دور اقتدار میں بھی کی گئی تھی مگر اس وقت کے ٹھیکیدار جن کو لدھا سدھا سڑک کی مرمت کا ٹھیکہ دیا گیا تھا انہوں نے اس قد ر ناقص میٹریل استعمال کیا تھا کہ چند ہی دنوں میں سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی تھی جس کا اس وقت کے موجودہ ڈی سی لیاقت علی چٹھہ نے دیگر سرکاری افسران اور موجودہ عوامی نمائندوں کے ہمراہ سڑک مرمت کا معائنہ کیا اور انہیں اہل یونین کونسل نورا منڈیالہ کے لوگوں نے موقع پر سڑک کی ناقص تعمیر کا وزٹ بھی کرایا جس پر ڈی سی لیاقت علی چٹھہ نے ٹھیکیدار اور اس میں شامل تمام محکموں کے افسران کیخلاف قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا مگر اس پر عملدر آمد نہ ہو سکا۔

Leave a reply