گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) ۔شہریوں میں ڈینگی بارے شعور کیلئے آگاہی واک، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے قیادت کی تفصیلات کے مطابق گجرات میں ڈینگی کی روک تھام کیلئے آگاہی واک میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر، محکمہ صحت کے افسران، ملازمین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی شرکت، اس موقع پر ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں ڈینگی سرویلنس کو مزید موثر بنائیں۔ تالابوں، بڑی فیکٹریوں، قبرستانوں کی انسپکشن یقینی بنائی جائے انسداد ڈینگی میں رکاوٹ، ڈینگی کے فروغ کا سبب بننے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے ۔ انسداد ڈینگی ٹیموں کی استعداد بڑھانے کیلئے ٹریننگ پر خصوصی توجہ دی جائے۔