گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) میونسپل کارپوریشن گجرات میں تعیناتی کے بعد ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے میونسپل کارپوریشن کے افسران اور سپر وائز ر ملازمین اور سینٹری ورکروں سے خطاب کیا اس موقع پر چیف آفیسر چوہدری اخلاق وڑائچ ،ایم او آئی چوہدری محمد آصف ،قائم مقائم او ایس چوہدری متنصر چیمہ ،ایم او فنانس جنید بشیر ،سینٹری انسپکٹر ،سپر وائز اور تمام افسران سے خطاب کرتے ہوئے ایڈ منسٹریٹر رانی حفصہ کنو ل نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ گجرات کی خدمت کرنیں اور لوگوں کے مسائل سنیں اور ان کو حل کریں اور لوگوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کر نے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں انھوں نے کہا کہ تمام سپر وائزرز،سینٹری انسپکٹر اپنے اپنے علاقے کو بہتر طریقے سے حل کریں تاکہ شہر کے لوگوں کے اعتماد پر پورا اتریں میں انشاءاللہ تعالیٰ ہر یوسی میں خود جا کر وزٹ کیا کروں گی آپ لوگوں کا کام ہے شہر کو صاف ستھرا کر نا اورمیرا کام آپ کی رہنمائی کر نا کیونکہ آپ لوگوں نے ہی شہر کے لوگوں کو سہولیات مہیا کرنی ہیں کسی سیاستدان کے گھر کوئی بھی ورکر کام نہ کرے شہر کی صورتحال بہتر ہونی چاہیے اگر مئیر کی کمزوری آج نہ ہو تی تو شہر کی حالت اس طرح کی نظر نہ آتی میں تمام ورکروں اور ملازمین کے ساتھ جہاں میری ضرورت ہے میں آپ کے لئے حاضرہوں اور میرے دفتر کے دروازے آپ کے لئے کھلے ہیں۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved