فارمرز ٹریننگ پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں۔ ڈی سی گجرات

0
55

گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ کسانوں کو کاشتکاری کے جدید طریقوں سے آگاہ کرنے کیلئے فارمرز ٹریننگ پروگرامز پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے، ضلع کے مختلف علاقوں سے زرعی زمین ک ے11586 نمونہ جات کا تجزیہ کرکے رپورٹس اور بہتر پیداوار کیلئے سفارشات اراضی مالکان کو فراہم کی گئی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے فصلوں، دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے ضلعی سطح پر اقدامات کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر نے ڈنگہ کے نواحی علاقہ میں لنک روڈ کے حوالے سے شہریوں کے وفد سے بھی ملاقات کی، اے سی کھاریاں فیصل عباس مانگٹ، ریونیو آفیسر محمد افضل بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ محکمہ زراعت کے افسران کو باقاعدگی سے فارمر ٹریننگ پروگرام منعقد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور یکم جولائی سے ابتک ضلع گجرات میں مجموعی طور پر 3004فارمرز ٹریننگ پروگرام منعقد کئے جاچکے ہیں ان میں تحصیل گجرات میں 1803تحصیل کھاریاں میں 998اور تحصیل سرائے عالمگیر میں 203فارمر ٹریننگ پروگرامز منعقد کئے گئے ہیں، فارمر ٹریننگ پروگرام میں محکمہ زراعت توسیع کیساتھ لائیو سٹاک، واٹر مینجمنٹ سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران کو بھی شرکت کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسانوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر بھرپور راہنمائی میسر آسکے۔انہوں نے محکمہ زراعت اور ملحقہ محکموں کو ہدایت کی کہ بہترزرعی پیداوار، دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کسانوں سے قریبی رابطہ رکھیں اور انہیں ہر ممکن راہنمائی فراہم کی جائے

Leave a reply