گجرات پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد

0
34

گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز گجرات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز گجرات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ کے دوران گجرات پولیس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس, ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستے بھی شامل تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن نے ایس ڈی پی او سرکل کھاریاں اسد اسحاق کے ہمراہ پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے پولیس ملازمان کے مسائل سنے اور حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمان کے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے مختلف اداروں کے سربراہوں سے رعائت کے لئے ایم او یو سائن کئے گئے ہیں جن سے زیادہ سے زیادہ استعفادہ حاصل کریں۔ڈی پی او گجرات نے کہا کہ پولیس ملازمان خصوصاً ٹریفک پولیس اپنے رویوں میں بہتری لائیں۔زیادہ چالانوں سے پرفارمنس جانچنے کا قائل نہیں ہوں عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے تاکہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہی نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائے کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی ہر گز برداشت نہ کی جائے گی۔عوام کوبروقت میرٹ پر انصاف کی فراہی کو یقینی بنایا جائے۔آخر میں ایم ٹی سیکشن پر موجود پولیس کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی انسپکشن کی گئی اور ضروری ہدایات بھی دی گئیں.

Leave a reply