خبردار، وزیراعلیٰ‌ کو ووٹر مل نہ لیں، خاردار تاریں لگانے پر شہری پھٹ پڑے

0
46

وزیراعلیٰ‌ پنجاب سردارعثمان بزدار نے بدھ کے دن چکوال کا دورہ کیا اور صحت کارڈ تقسیم کرنے کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ‌ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ چکوال کے موقع پر تقریب کا اہتمام اک بڑے ہال کے اندر کیا گیا تھا، اس موقع پر پہلے تو اسٹیج عوام سے سو گز دور بنایا گیا، دوسری بات صحافیوں اور وی آئ پیز کو فرنٹ لائن میں بٹھا کر پیچھے عام افراد یعنی ورکرز کے سامنے خاردار تار لگا دی گئی تاکہ کو ئی ورکر یا عام آدمی وزیراعلیٰ تک نہ پہنچ سکے، وزیراعلیٰ کی آمد کا سن کر چکوال کے لوگوں‌ کی بڑی تعداد اپنے مسائل کے حوالہ سے درخواستیں‌ لے کر آئی ہوئی تھی اور لوگ وزیراعلیٰ‌ سے ملاقات کیلئے پرجوش تھے مگر مقامی اراکین اسمبلی اور انتظامیہ نے تقریب میں ایسے انتظامات کئے کہ کوئی عام آدمی ان کے قریب بھی نہیں‌ پھٹک سکا،

سعودی عرب نے عمران خان اور مودی کو بلا لیا

وزیراعلیٰ کی آمد پر عام لوگوں‌ کو ملنے سے روکنے کیلئے خاردار تار لگانے پر مقامی لوگوں‌ نے شدید احتجاج کیا اور سوشل میڈیا پر بھی اس حوالہ سے سخت ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے، تقریب میں شریک شہریوں‌ کا کہنا تھا کہ کیا خاردار تار اس لئے لگائی تھی کہ کوئی عام آدمی سردار عثمان بزدار کو ریاست مدینہ کا وزیر اعلی سمجھ کر ان کے پاس جانے کی جرات نہ کر سکے؟ سوال یہ ہے کہ کیا یہ تبدیلی ہے جس کا ڈھنڈورا پیٹا گیا تھا، شہریوں‌ کا کہنا تھا کہ کل تک جو ہو رپا تھا اج بھی وہی کچھ ہو رہا ہے نہ کل کوئی اس ظلم کے خلاف بولا اور نہ آج کوئی بول رہا ہے، وزیراعلیٰ کی اس تقریب کے حوالہ سے ایک شہری نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسے آج وزیراعلیٰ کا دورہ تلہ گنگ تبدیلی تھی یا بادشاہت، مجھے تو بادشاہت لگی، ایک اور شہری نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ضلع چکوال کے منتخب نمائندگان ایک بات پوچھوں مارو گے تو نہیں؟؟ عوام کے خادم اعلی کو عوام کی پہنچ سے دور دور رکھنے کی وجہ کہیں اپنے راز فشاں ہو جانے کا ڈر تو نہیں۔۔۔

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم

Leave a reply