خبردار،وزیراعلیٰ پنجاب نے آرڈر دے کر افسران کی دوڑیں لگوا دیں

0
23

خبردار،وزیراعلیٰ پنجاب نے آرڈر دے کر افسران کی دوڑیں لگوا دیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ِوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبہ بھر کے رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے رمضان بازاروں میں ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت کر دی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کورونا سے بچنا ہے تو ماسک پہننا ہوگا۔رمضان بازاروں میں کورونا کے خدشے کے پیش نظر رش سے بچا جائے۔عوام ماسک پہن پر رمضان بازار میں آئیں اور سماجی فاصلے کی پابندی ضرور کریں۔عام مارکیٹوں میں بھی ماسک اور سماجی فاصلے کی پابندی یقینی بنائی جائے۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

دوسری جانب رمضان المبارک میں مہنگائی کا توڑ سستے بازار بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام نظر آ رہے ہیں پھل ہوں یا سبزیاں، نرخ عام مارکیٹ سے بھی زیادہ ہیں۔ پنجاب کے کئی شہروں میں لگایا گیا سستا بازار تو صرف نام کا ہی سستا ہے۔ عام مارکیٹ میں آلو 48 روپے کلو تو سستے بازار میں 51 روپے ہیں، پیاز دکانوں پر 28 روپے کلو توسستا بازار میں 31 روپے، فروٹ کی قیمتیں بھی مارکیٹ کی نسبت سستے بازاروں میں زیادہ ہیں۔ شہری کہتے ہیں حکومت رمضان میں بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔دوسری جانب سستے بازاروں میں آٹا اور چینی دستیاب ہی نہیں بلکہ سبزیوں اور فروٹ کی ورائٹی بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔

کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود غریبوں کو لائن میں کھڑا کیا گیا ،شادمان سمیت دیگر رمضان بازاروں میں صرف دو کلو چینی، ایک کلو پیاز ، ایک کلو دال اور ایک تھیلا آٹے کا فراہم کیا جارہا ہے اور ہر سٹال پر لائنیں لگی ہیں ، غریب اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے روزگار کیلئے جائے یا سارا دن رمضان بازاروں میں لائنوں کا سامنا کرے ۔حکومت کو انتظامات مزید بہتر اورفعال کرنا ہونگے

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران متحرک ہیں،اوررمضان بازاروں کے دورے کئے،اشیائے ضروریہ کی فروخت کو سرکاری نرخوں پر یقینی بنانے کے لئے متحرک ہیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا نے شادمان رمضان بازار اور نہرو پارک اسلام پورہ رمضان بازار کا دورہ /انتظامات کا جائزہ لیا گیا. آٹا کی مقدار اور وزن کو چیک کیا گیا.پیاز، آلو، ٹماٹر، مٹر، بھنڈی اور دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا گیا.کھجوروں کے سٹالز پر کوالٹی اور قیمتوں کو چیک کیا گیا.چینی کا بھی جائزہ لیا گیا.بازار میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا.کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے.ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا نے خریداری کے لئے آئے ہوئے شہریوں سے بھی صورتحال دریافت کی.عوام الناس نے تسلی بخش جوابات دئیے.مجموعی طور پر بازار میں انتظامات تسلی بخش تھے.عوام الناس کی سہولیات کے لئے رمضان بازاروں میں دورے کئے جا رہے ہیں.

Leave a reply