خبردار،سبسڈی کے نام پر زہر کھلایا جا رہا ہے،پبلک اکاونٹس کمیٹی میں انکشاف

0
28
ملک میں اقلیت اکثریت خواتین اور بچے سب غیر محفوظ ہیں،حکومتی سینیٹرز

خبردار،سبسڈی کے نام پر زہر کھلایا جا رہا ہے،پبلک اکاونٹس کمیٹی میں انکشاف

چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا

چیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ 1200 ارب کا کورونا فنڈ کے استعمال میں خورد برد سامنے آئیں،سیکریٹری فنانس یوسف خان کو اس حوالے سے کچھ معلومات نہیں تھیں ،کورونا فنڈ فرنٹ لائن ورکرز کیلئے تھا پاکستان میں سب نے اپنا اپنا حصہ لیا،کمیٹی اجلاس میں وزارت صنعت و پیداوار کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا،کمیٹی نے کہا کہ پاکستان فرنیچر کمپنی لمیٹڈ میں بہت زیادہ گڑبڑ ہوئی اور پیسے کھائے گئے ،حکام وزارت صنعت نے کہا کہ کمپنی کو نقصانات کے باعث بند کر دیا گیا ہے اس میں کام نہیں ہو رہا، حکام  ایف آئی اے نے کہا کہ کمپنی میں کرپشن کے ذمہ داروں پر ایف آئی آر درج ہو چکی ہے، کمیٹی نے 10 دن میں کارروائی کی رپورٹ طلب کر لی

آڈٹ حکام نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے ملازمین نے 4 کروڑ روپےکے خوردبرد کیے،یوٹیلیٹی اسٹورز کے ملازم نے اپنے ذاتی اکاونٹ میں پیسے بھیجے، آایف آئی اے حکام نے کہا کہ کرپشن میں ملوث افراد کو عدالتوں نے سزائیں سنائی ہیں،سیکرٹری صنعت نے کہا کہ ملوث ملازمین کو 5 اور 7 سال کی سزائیں سنائی گئیں،ایف آئی اے حکام نے کہا کہ معاملے میں 1.38 ملین کی ریکوری ہو چکی ہے،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کا پلیٹ فارم غلط استعمال ہو رہا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن عوامی مفاد کیلئے ہونا چاہیے، بلیک لسٹڈ ملز سے غیر معیاری آٹا خرید کر عوام کو زہر دیا جا رہا ہے،رکن کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ جو دال یوٹیلیٹی اسٹورز سے ملتی ہے وہ گلتی ہی نہیں ہے،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی نے غیر معیاری اشیا کو اسٹورز سے نکالنے کی ہداہات دی تھیں،

رکن کمیٹی خواجہ آصف نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ایک اسکیم ہے،وزارتوں کو معلوم ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر پیسہ کھایا جا رہا ہے،سرکاری ملازمین کو تاحیات استثنٰی حاصل ہے، بیوروکریسی ملکی خرابی کی ایک بڑی وجہ ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا نیا ایم ڈی فائدہ بڑھانے کیلئے لایا گیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز عوام کو سستی اشیا کی فراہمی کیلئے ہونا چاہیے، خواجہ آصف نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنا ہی اسکا واحد حل ہے،50سال پہلے یوٹیلیٹی اسٹورز قائم کیا گیا تھا،کرپشن کا خمیازہ عام عوام کو بھگتنا پڑتا ہے،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ لوگوں کے ساتھ فراڈ کر کے انہیں سبسڈی کے نام پر زہر کھلایا جا رہا ہے، نور عالم خان نے کہا کہ اس ملک میں ہمیشہ سیاستدانوں کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے،چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر صرف ضروری اورمعیاری اشیا رکھیں، فوڈ اتھارٹیز سے اشیا خورو نوش کے معیار کا ٹیسٹ کرائیں،سیکرٹری صنعت نے کہا کہ بلیک لسٹڈ کمپنیوں سے آئندہ چیزیں نہیں خریدی جائیں گی،

پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

کیا ریلوے میں اپنا بجٹ استعمال کرنے کی صلاحیت نہیں؟ شیری رحمان

‏اب غریب یوٹیلٹی اسٹور سے بھی خریداری نہیں کر سکے گا،شیری رحمان

وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے

آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق

یوٹیلٹی سٹور پر چینی ناپید، اشیا مہنگے داموں فروخت، شہریوں کا احتجاج

غریب عوام کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، یوٹیلٹی سٹورز کے لئے سبسڈی ختم

یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

Leave a reply