کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں کیا واویلا کر رہی ہیں؟ مریم نواز نے بتا دیا

0
26
مریم نواز تمام مصروفیات ترک کر کے اچانک اسلام آباد روانہ

کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں کیا واویلا کر رہی ہیں؟ مریم نواز نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ سے صدارتی آرڈیننس بارے فیصلہ آنے پر ن لیگ کی رہنما مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں

مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ آئین، ووٹ چوروں کی چالبازیوں،بدنیتی پہ مبنی ریفرنسوں اور سازشی آرڈینینسوں سے بہت بالاتر ہے۔اب کھمبے نوچتی کھسیانی بلیاں ٹیکنالوجی کا واویلا کر رہی ہیں۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ یاد رکھو کہ کوئی آر ٹی ایس اور ڈسکہ دھند ٹیکنالوجی اب نہیں چلے گی! ووٹ کی طاقت سے ڈرتے کیوں ہو؟

دوسری جانب ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجمان سپریم کورٹ فیصلے کو ٹوئسٹ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، درخواست یہی تھی کہ سینیٹ انتخابات قانون کے مطابق ہونی چاہیے، چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کا یہی موقف تھا کہ اوپن بیلٹ ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں انہوں نے الیکشن چوری کیا، جس کے ہم متاثرین ہیں، چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں عمران صاحب گلے مل رہے تھے، خوشیاں منا رہےتھے۔

سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر 8 صفحات پر مبنی رائے جاری کردی ،اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پرچیف جسٹس پاکستان نے رائے تحریرکی ،سپریم کورٹ نے تحریری رائے میں کہا کہ ووٹ کے خفیہ ہونے پر آئیڈیل انداز میں کبھی عمل نہیں کیا گیا، خفیہ ووٹنگ کے عمل کو انتخابی ضروریات کے مطابق ٹیمپر کیا جاتا ہے،

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ ریفرنس میں پوچھا گیا سوال قانونی نوعیت کا نہیں، صدرمملکت کا سوال آرٹیکل 186 کے زمرے میں نہیں آتا، صدر مملکت کے ریفرنس کو بغیر کسی جواب کے واپس بھیجا جاتا ہے صدرمملکت کا ریفرنس واپس بھیجنے کی وجوہات بعد میں بتائی جائیں گی،

سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کرپٹ پریکٹس روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرے،سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں،خفیہ ووٹنگ کے عمل کو انتخابی ضروریات کےمطابق ٹیمپرکیا جاتا ہے،ووٹ کے خفیہ ہونے پر آئیڈیل انداز میں کبھی عمل نہیں کیا گیا،سینیٹ انتخابات آئین وقانون کے تحت ہوتے ہیں، آرٹیکل 222 کے تحت پارلیمنٹ کا اختیارہے کہ الیکشن معاملات میں قانون سازی کرے،آئین واضح کرتا ہے پارلیمان کسی بھی قانون سازی سے الیکشن کمشنرکی پاورزپراثراندازنہ ہو،

عدالت نے تحریری رائے میں کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد کرائے، یہ بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابی عمل میں کرپٹ پریکٹس کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے،سپریم کورٹ ورکرز پارٹی کیس میں قرار دے چکی ہے کہ شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داریاں پوری کرے،پارلیمنٹ کو بھی آئین نے یہ اختیار دیا ہے کہ وہ کرپٹ پریکٹس اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکے، سپارلیمنٹ ایسی کوئی قانون سازی نہیں کر سکتی جس سے الیکشن کمیشن کو حاصل اختیارات میں کمی ہو، وفاق پاکستان اور تمام صوبے آئینی طور پر پابند ہیں کہ وہ الیکشن کمیشن کی معاونت کرے،جہاں تک خفیہ بیلٹنگ کا تعلق ہے سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں جواب دے چکی ہے، 1967 کے عدالتی فیصلے میں سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ووٹ کی رازداری دائمی نہیں ہے، عالیکشن کمیشن تمام دستیاب وسائل اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے سینیٹ الیکشن دیانتداری اور شفافیت کے ساتھ کرائے، الیکشن کمیشن کرپٹ پریکٹسز سے انتخابات کو محفوظ بنائے،

واضح رہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے باعث سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے ایک جانب حکومت نے اپنے اتحادیوں سے رابطے تیز کردیے ہیں تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں بھی سرجوڑ کر بیٹھی ہیں۔

اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ملتوی، عدالت کا بڑا حکم

مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ

عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی

سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

13 دسمبر کو ہر ہاتھ میں جھنڈا اورہر جھنڈے میں ڈنڈا ہوگا، قمر زمان کائرہ

شاہدرہ جلسے میں حملہ کیسے ہوا اور کس نے کیا؟ مریم نواز نے خود بتا دیا

استعفے منظور کرنے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات کیسے ہوں گے؟ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

سینیٹ انتخابات، سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی ردعمل آ گیا

سینیٹ انتخابات میں شبلی فراز نہیں بلکہ کس کو ووٹ ملیں گے؟ شبلی فراز نے سچ بتا دیا

سینیٹ الیکشن، اپوزیشن کی دو پارٹیوں کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کو خریدنے کی کوشش

سینیٹ انتخابات، پنجاب کی طرح باقی صوبوں میں بھی سیٹلمنٹ جاری،وفاقی وزیر کا اہم انکشاف

سینیٹ انتخابات،مسلم لیگ ن خفیہ بیلٹ کے حق میں ہی تھی،ن لیگی رہنما بول پڑے

سینیٹ انتخابات، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومتی وفد کہاں پہنچ گیا؟

Leave a reply