خیبر:سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشتگرد ہلاک

0
25
opration

خیبر:سیکورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:ایک دہشتگرد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے شلوبر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔

سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطاق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں میں اسسٹنٹ لانس دفعدار وقار علی شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں نے فوجی چوکی پر فائرنگ کی جس پر جوانوں نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں اسسٹنٹ لانس دفعدار وقار علی شہید ہوگئے، شہید کا تعلق چھوٹا لاہور صوابی سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان بار بار افغانستان پر زور دیتا آیا ہے کہ موثر بارڈر منیجمنٹ کو یقینی بنائے، افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان آرمی دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

Leave a reply