کھاد کی قلت، منچن آباد میں کھاد ڈیلراور اے سی پر کسانوں کا حملہ، مقدمہ درج

0
30

کھاد کی قلت، منچن آباد میں کھاد ڈیلراور اے سی پر کسانوں کا حملہ، مقدمہ درج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منچن آباد میں کھاد ڈیلر طاہر سلیم آرائیں اور اسسٹنٹ کمشنر انتظامیہ پر کسانوں کا حملہ بھاگ کرجان بچائی

کھاد نہ ملنے پر پنجاب کے شہر منچن آباد میں جب کسانوں نے احتجاج کیا تو اسسٹنٹ کمشنر نے کسانوں پر مقدمہ درج کروا دیا ،اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ محمد سلیم کھاد ڈیلر جو کھاد کی فروخت پر محکمہ زراعت، ٹائیگر فورس کے ہمراہ غلہ منڈی میں تھا پر ہجوم نے حملہ کیا میں موقع پر پہنچا تو دیکھا بلال احمد ولد بشیر، فخر،ندیم، محمد احمد، طالب و دیگر نامعلوم افراد کسانوں سے گتھم گتھا تھے اور مارکٹائی میں مصروف تھے ، کھاد ڈیلر،محکمہ زراعت، ریونیو کے عملے اور ٹائیگر فورس پر بھی تشدد کیا گیا، میں نے پولیس فورس کے ذریعے ہجوم کو منشتر کروایا اور واقعہ کی فوٹیج منگوائی ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے،ملزمان نے کار سرکار میں مداخلت کی ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھاد کا ٹرک کھڑا ہے اور اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی بھی کھڑی ہے جس پر عوام کا جم غفیر بھاگتا ہوا جاتا ہے،اور تشدد کا نشانہ بناتا ہے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا

میرے پاکستانیو….رات کے اندھیرے میں پٹرول بم گرا دیا گیا،ریٹ‌ ڈالر کے قریب پہنچ گیا

اگر ٹیکس لیتے تو پٹرول کی قیمت 180 ہونی تھی،وزارت خزانہ

Leave a reply