علامہ خادم حسین رضوی کی رسم چہلم لوگوں کا جم غفیر امڈ آیا

0
103

علامہ خادم حسین رضوی کی رسم چہلم لوگوں کا جم غفیر امڈ آیا

باغی ٹی وی : علامہ خادم حسین رضوی کی رسم چہلم جاری ہے، یتیم خانہ چوک سے سکیم موڑ تک پنڈال سجایا گیا،شرکاء کے لئے 7 ایل سی ڈیز نصب، نمازظہر کے بعد علما خطاب اور دعا کر یں گے، عقیدت مندوں کی بڑی تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری، سکیورٹی کے لئے تحریک لبیک کے 1ہزار رضا کار تعینات ہیں۔
تفصیلات کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کا ختم چہلم آج صبح نو بجے جامع مسجد رحمت اللعالمین ملتان روڈ پر شروع ہوا، علامہ خادم حسین رضوی کے ختم چہلم میں ملک بھر سے علمائو مشائخ ،عقیدت مندوں، کارکنان ٹی ایل پی سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی .


چہلم کے اجتماع کے لئے روٹ پلان جاری کیا گیا تھا ، چہلم میں شرکت کے لئے علمائمشائخ بالخصوص کارکنوں اور عقیدت مندوں کا امیر تحریک کے مزار پر حاضر ہوئے . ۔ چہلم کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ شہر بھرمیں اس سلسلہ میں بینرزبھی آویزاں کیے جاچکے ہیں۔
https://twitter.com/RabiMQ1/status/1345683101364621312?s=20
پنڈال میں شرکاء کے بیٹھنے کیلئے دریاں بچھائی گئی ہیں۔ شرکاء کی جانب سے لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگائے جا رہے ہیں جبکہ قائدین اور علماء مرحوم خادم حسین رضوی کی قبر پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔

اس موقع پر پولیس کی بھی بھاری نفری تعینات ہے۔ ملتان روڈ کو سمن آباد موڑ سے ہی بند کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب سکیم موڑ سے سڑک بند کی گئی ہے۔ سمن آباد سے سڑک کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹریفک پولیس ٹھوکر کی جانب جانے والی ٹریفک کو براستہ سمن آباد جبکہ بند روڈ جانیوالی ٹریفک کو براستہ گلشن راوی ڈائی ورٹ کر رہی ہے۔

اس موقع پر تحریک لبیک کے قائدین سمیت بڑے بڑے علما مشائخ نے تقاریر کی کیں اور علامہ خادم رضوی کے مشن کو آگے لے جانے کا عزم کیا. ہزاروں افراد نے عقید بھرے انداز میں ان کے مشن پر چلنے کی عزم کیا اور علامہ رضوی کو خراج تحسین پیش کیا. پندال لیبک لبیک کے نعروں سے گونجتا رہا .

Leave a reply