کھگا کری (مچھلی کی ایک قسم کا سالن)

وقت ………… 45سے 50منٹ
4سے 5افراد کے لئے

اجزائے ترکیب مقدار
پوری کھگا مچھلی 1کلو (ایک مچھلی 200سے 250گرام کی ہو)
تیل آدھا کپ
دہی 1کپ
ٹماٹر (چھلے اور کٹے ہوئے) ½کپ
پیاز (قتلے) ½کپ
ادرک (کٹا ہوا) 2کھانے کے چمچ
لہسن (کٹا ہوا) 2کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر ½کھانے کا چمچ
زیرہ (کٹا ہوا) 1چائے کا چمچ
اجوائن ½چائے کا چمچ
سجاوٹ کے لئے:
ہرا دھنیا کٹا ہوا 2کھانے کے چمچ

طریقہ کار :
ہر کھگا مچھلی کو 3سے 4ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ برتن میں تیل گر م کریں۔ پیاز، ادرک اور لہسن ڈال کر ہلکا براؤن ہونے تک پکائیں۔ نمک، سرخ مرچ، ہلدی اور زیرہ شامل کریں اور مزید 1سے 2منٹ تک پکائیں۔ اب اس میں دہی، ٹماٹر اور اجوائن شامل کردیں اور اتنا پکائیں کہ مصالحہ تیار ہوکر گھی چھوڑ دے۔ مچھلی شامل کرکے 3سے 4منٹ تک بھونیں۔ اب 1½کپ پانی شامل کرکے ہلکی آنچ پر 15سے 20منٹ تک پکائیں حتیٰ کہ مچھلی پک جائے۔ ہرے دھنیے کے ساتھ سجائیں۔ سفیدابلے چاولوں یا نان کے ساتھ پیش کریں۔ ایک ہی سائز کی مچھلی استعمال کریں اور مچھلی کو زیادہ نہ بھونیں ورنہ وہ ٹوٹ جائے گی۔

Leave a reply