خیرپور: ایس ڈی او انہار ٹیل کے کاشتکاروں تک نہری پانی پہنچانے کیلئے سرگرم
میرپورماتھیلو،باغی ٹی وی (نامہ نگارمشتاق علی لغاری)خیرپور میں ایس ڈی او محکمہ انہار ٹیل کے کاشتکاروں تک نہری پانی پہنچانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں، ایس ڈی او نے 50 سے زیادہ غیر قانونی پائپ اور موٹریں تحویل میں لیکر پانی چوروں کیخلاف مقدمات درج کرادئیے
تفصیل کے مطابق خیرپور مٰیں محکمہ انہار کے ایس ڈی او مظہرالدین شیخ کی طرف سے آبادگاروں تک پانی پہنچانے کے لئے گذشتہ روز اپنی ٹیم سمیت سرگرم رہےجیئل مائینر اور اجن مائینر کی مسلسل شکایات کے حوالےسے ایس ڈی او مظہرالدین شیخ نے ایکشن لیتے ہوئے مختلف جگہوں پر پانی چوری کا نوٹس لے لیا
ٹیل کے کاشتکاروں کا کہنا تھا کہ یہاں کے بااثروڈیرے پانی کی چوری کرتے ہیں اور جن کی وجہ سے پانی ہماری زمینوں تک نہیں پہنچ پاتا جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس ڈی او مظہرالدین شیخ نے موقع پر پہنچ کر 50 سے زیادہ غیر قانونی پائپ اور موٹرز اپنی تحویل میں لیکر پانی چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر ا دئے۔
ایس ڈی او کا کہنا تھا گذشتہ پانچ سالوں سے جیئل مائینر اور اجن مائینر کے ٹیل کے کاشتکاروں تک پانی نہیں پہنچ پاتا تھا ،2دن میں ٹیل تک پانی کے رسائی کو یقینی بنایا ،کچھ لوگ غیر ضروری شکایات کرکے بلیک میل کرتے ہیں ایس ڈی او نے کہا اب کوئی حقیقی آبادگار کی شکایات نہیں۔
ایس ڈی او مظہرالدین شیخ نے کہا میری پوسٹنگ کے بعد دو مہینوں سے سکون کی نیند نہیں سویا مزید کہا مجھے پانی چوروں کے خلاف کارروائی کرنے پر با اثر وڈیروں کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں مگر میں کسی کے دباؤ میں نہیں آؤں گا پانی چوروں کی طرف سے فضول کے احتجاج کرکے حراسمینٹ ہراساں کیا جارہاہے
انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں میں کوئی آبادگار شامل نہیں ہوا کیوں کہ دونوں مائینرزکے آخر کے آبادگاروں تک پانی پہنچا کر سکھ کا سانس لوں گا۔