خواجہ آصف کو مذہب پر بات کرنے سے پہلے مذہب کا مطالعہ کر لینا چاہیے۔ سینیٹر ساجد میر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف کی جانب سے قومی اسمبلی میں ادیان کے بارے میں بات کرنے پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے
مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواجہ آصف کو مذہب پر بات کرنے سے پہلے مذہب کا مطالعہ کر لینا چاہیے۔
خواجہ آصف کو مذہب پر بات کرنے سے پہلے مذہب کا مطالعہ کر لینا چاہیے۔
دین اسلام کامل دین ہے اور دیگر مذاہب پر فوقیت رکھتا ہے۔— Senator Sajid Mir (@senatorsajidmir) July 10, 2020
سینیٹر ساجد میر کا مزید کہنا تھا کہ دین اسلام کامل دین ہے اور دیگر مذاہب پر فوقیت رکھتا ہے۔
سینیٹر ساجد میر ایک طرف مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ ہیں تو دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی وہ سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے ہیں، ن لیگی سینیٹر کی جانب سے خواجہ آصف پر تنقید کی گئی ہے
قبل ازیں خواجہ آصف کے خلاف توہین اسلام اور توہین قرآن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی درخواست تھانہ ظفر وال میں دی گئی ہے،مدعی کا کہنا ہے کہ میں ظفر وال کا رہائشی ہوں اور وکالت سے منسلک ہوں،9 جولائی کو قومی اسمبلی کے اجلاس کی کاروائی دیکھ رہا تھا جس میں ن لیگی رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف ولد خواجہ محمد صفدر نے خطاب کے دوران یہ الفاظ کہے کہ دنیا کے کسی مذہب کو دوسرے مذہب پر فوقیت نہ ہے،اسلام اور تمام مذاہب برابر ہیں،
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے یہ الفاظ قرآن و سنت کے خلاف ہیں اور توہین اسلام کے زمرے میں آتے ہیں،شریعت کی رو سے یہ ایک سنگین جرم ہے جس میں تمام عالم اسلام کی توہین کی گئی ہے،
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے بیان سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، ملزم کے خلاف توہین اسلام اور توہین قرآن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور اسے گرفتار کیا جائے
مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا
مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی
اسلام آباد میں مندر کی تعمیرفوری روکنے کی درخواست مسترد
وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ
دوسری جانب ن لیگی رہنما خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری تقریرکونامناسب مطلب پہنائے جا رہے ھیں۔میں نےآئین کے تحت شہریوں کو یکساں بنیادی حقوق کی بات کی۔ وضاحت تقریر کے فوری بعد کر دی۔ کلپ حاضر ھے۔ مکمل تقریرسوشل میڈیا پہ موجود ھے