fbpx

خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے سی ای او پی آئی اے کے خصوصی احکام

خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے سی ای او پی آئی اے کے خصوصی احکام

باغی ٹی وی : خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے معاملے پر ایکشن لیتے ہوئے وزیر ہوابازی کی ہدایات پر سی ای او پی ائی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے فوری طور پر خلیجی ممالک پروازیں بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے

نجی ائیرلائنز کی جانب سے آخری وقت پر پروازیں منسوخ کرنے کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی خلیجی ممالک میں پھنس گئے ہیں . پی ائی اے کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید سے قبل واپس لانے کے انتظامات ترتیب دیے جا رہے ہیں.

دوحہ سے پاکستان کیلئے چار بوئنگ 777 پروازیں لگا دی گئیں، مانگ کو دیکھتے ہوئے مزید دو پروازیں اگلے ایک دو روز تک لگائے جانے کا منصوبہ ہے .

بحرین کے لیے ائیر بس جہازوں کی جگہ بوئنگ 777 متبادل پرواز کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
ائیر بس کے مقابلے میں بوئنگ 777 تین گنا زائد گنجائش رکھتا ہے۔ سی ای او پی ائی اے نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک میں موجود پاکستانیوں کی ضرورت کا بغور مشاہدہ کر رہے ہیں

سی ای او پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ جتنی تعداد میں پروازوں کی ضرورت پڑی مانگ کے حساب سے وہ لگا دی جائیں گی ،قوم ہمیشہ پی ائی اے کو قومی فرائض میں سب سے اگیے پائے گی۔ سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک

غیر ملکی ائیرلائنز کے برعکس ہم اپنے ہم وطنوں کو دیار غیر میں بے مددگار نہیں چھوڑ سکتے ،