خلیجی ملکو‌ں نے امریکی فوج کو اپنے سمندری پانیوں میں‌ تعیناتی کی باقاعدہ اجازت دے دی

0
29

خلیج تعاون کونسل نے امریکہ کی طرف سے ایران کے مقابلہ کیلئے اپنی فوج خلیجی ملکوں‌ اور ان کی سمندری حدود میں تعینات کرنے کیلئے کی جانے والی درخواست کو قبول کر لیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق عرب روزنامہ الشرق الاوسط نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب سمیت خلیج تعاون کونسل میں‌شامل دیگر ملکوں نے امریکی فوج کو خلیج کے پانیوں تک رسائی کی اجازت دے دی گئی ہے.

رمضان المبارک کے آخری ایام میں مکہ معظمہ میں عرب سربراہ کانفرنس کے انعقاد کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس میں‌ ایران تنازعہ پر بھی غوروفکر کیا جائے گااور آخر میں مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا. ادھر کہا گیا ہے کہ خلیجی ملکوں‌کی طرف سے امریکہ کو اپنے پانیوں‌ تک رسائی کی اجازت دو طرفہ معاہدہ کی وجہ سے دی گئی ہے جس کا مقصد ایران کی جانب سے خلیجی ممالک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششوں‌ پر قابو پانا ہے.

Leave a reply